بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ولن شکتی کپور نے اپنے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ متھن چکرورتی کا ان کے ساتھ کیا گیا سلوک ایک سبق آموز لمحہ بن گیا۔
شکتی کپور بالی ووڈ کے ایک مشہوراداکار ہیں جو اپنی مزاحیہ اور منفی کرداروں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ’انداز اپنا اپنا‘، ’ہلچل‘، ’تحفہ‘ اور بہت سی کامیاب فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔
اسی طرح متھن چکرورتی نے 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں اپنی اداکاری سے بہت شہرت حاصل کی۔ وہ نہ صرف ایک اداکار بلکہ ایک کامیاب ڈانسر بھی ہیں۔ ان کی فلمیں جیسے ’ڈسکو ڈانسر‘ اور’پیارجھکتا نہیں’ ان کے کیریئر کی سنگ میل ثابت ہوئیں۔
دونوں اداکاروں نے اپنی عمدہ اداکاری سے بالی وڈ کی فلم انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام بنایا ہے۔
اس انٹرویو میں شکتی کپور نے بتایا کہ جب وہ اداکاری سیکھنے کیلئے انسٹیٹیوٹ پہنچے تو خود کو ایک ’اسٹار‘ محسوس کر رہے تھے۔ ممنوعہ مشروب کے گلاس کے ساتھ، انہوں نے ادارے میں داخل ہوتے ہی متھن چکرورتی سے ملاقات کی، جو ان کے سینئر تھے۔
عامر خان نے سلمان خان کیساتھ کبھی کام نہ کرنے کا عہد کیوں کیا؟
دھوتی میں ملبوس، سادہ مگر مضبوط جسم متھن نے شکتی کو فوراً مرعوب کر دیا۔ شکتی نے ازراہ مزاق متھن کو ممنوعہ مشروب کی پیشکش کی، جسے متھن نے سختی سے مسترد کر دیا اور شکتی کی اس جرات پر سخت ردعمل دیا۔
شکتی کپور نے کہا کہ متھن نے انہیں ان کے رویے پر سزا دینے کا فیصلہ کیا۔
متھن اور ان کے دوستوں نے انہیں ایک کمرے میں لے جا کر زمین پر پھینک دیا۔ بعد ازاں، شکتی کے بالوں کا مذاق اڑایا گیا اور قینچی سے ان کے بال کاٹ دیے گئے۔ متھن نے شکتی کو بتایا کہ ایک سینئر کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ ناقابل قبول ہے۔
بال کاٹنے کے بعد، شکتی کو ایک اور آزمائش کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں ٹھنڈے پانی میں 20 منٹ تک تیرنے کا حکم دیا گیا اور 40 لیپس مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ شکتی نے بتایا کہ اس وقت وہ شرمندگی اور خوف کے باعث رو پڑے اور اپنے سینئرز کے پاؤں چھو کر معافی مانگی۔
یہ واقعہ شکتی کپور کے لیے ایک سبق آموز لمحہ ثابت ہوا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اپنے رویے میں غلط تھے اور انہیں سینئرز کا احترام کرنا چاہیے تھا۔ متھن کی یہ حرکت ایک بہترین سبق کے طور پر یاد کی جاتی ہے، جس نے ان کی شخصیت اور رویے کو مثبت انداز میں بدل کے رکھ دیا۔
کیا آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیںِ؟ روزانہ صبح 15 سیکنڈ کی یہ سادہ ترکیب آزما کر دیکھیں
بالی ووڈ کے ان دونوں سپر اسٹارز کے درمیان یہ واقعہ ان کے دیرینہ تعلقات کی بنیاد بن گیا۔ یہ کہانی نہ صرف ان کے ایف ٹی آئی آئی کے دنوں کی ایک دلچسپ جھلک پیش کرتی ہے بلکہ اس بات کی بھی یاد دہانی ہے کہ احترام اور نظم و ضبط کامیابی کی بنیاد ہے۔