ایئر فریئر میں مختلف قسم کے پکوان تیار کیے جا سکتے ہیں، مگر اس کی صفائی کرنا اکثر مشکل ثابت ہوتا ہے۔ ایئر فریئر کا اندرونی حصہ چکنائی اور کھانے کے ذرات سے بھرا رہتا ہے، جس کی صفائی تھوڑی محنت طلب ہو سکتی ہے۔

تاہم، کچھ آسان طریقے ہیں جنہیں اپنانے سے آپ ایئر فریئر کو جلد اور مؤثر طریقے سے صاف کر سکتی ہیں۔ ان طریقوں سے آپ نہ صرف وقت بچا سکتی ہیں بلکہ ایئر فریئر کی عمر بھی بڑھا سکتی ہیں۔

جسم اور چکمتی جلد کیلئے درکار سب سے اہم پروٹین فراہم کرنے والے پھل کونسے؟

پانی اور صابن کا استعمال

ایئر فریئر کی ٹرے کو نکال کر پانی اور نرم صابن کے ساتھ اچھی طرح دھو لیں۔ اس سے چکنائی اور کھانے کے ذرات آسانی سے صاف ہو جائیں گے۔ دھونے کے بعد ٹرے کو اچھی طرح خشک کر لیں تاکہ اندر کوئی نمی نہ رہ جائے۔

گرم پانی اور بیکنگ سوڈا

ایئر فریئر کے اندر کی صفائی کے لیے گرم پانی میں بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کریں اور اس محلول کو ایئر فریئر کی سطح پر لگائیں۔ بیکنگ سوڈا قدرتی طور پر چکنائی کو توڑنے اور بدبو کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

مائیں ہوشیار!!! بنا ناشتہ کئے اسکول جانے والے بچوں کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

سفید سرکہ

وائٹ سرکہ بھی ایئر فریئر کی صفائی کے لیے بہترین ہے۔ ایک اسپرے بوتل میں سرکہ بھر کر ایئر فریئر کی اندرونی سطح پر اسپرے کریں، پھر نرم کپڑے یا اسفنج سے صاف کریں۔ سرکہ نہ صرف صفائی کرتا ہے بلکہ ایئر فریئر میں جمع شدہ بدبو کو بھی دور کرتا ہے۔

نرم کپڑے یا اسفنج کا استعمال

ایئر فریئر کی صفائی کے دوران سخت برش یا دھاتی اشیاء کا استعمال نہ کریں، کیونکہ یہ اس کی سطح کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے بجائے نرم کپڑے یا اسفنج استعمال کریں تاکہ ایئر فریئر کو نقصان پہنچائے بغیر صفائی کی جا سکے۔

انڈوں کو ابالنے کے بعد پانی کو نہ پھینکیں، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے

خودکار صفائی کے طریقے

کچھ ایئر فریئر ماڈلز میں خودکار صفائی کی خصوصیت ہوتی ہے۔ ان میں خاص طریقے استعمال کیے جا سکتے ہیں جیسے کہ ایک مخصوص وقت تک ایئر فریئر کو گرم کر کے اندر کی چکنائی کو نرم کرنا اور پھر صاف کرنا۔

ٹوتھ پِک یا برش کا استعمال

اگر ایئر فریئر کی سطح پر کھانے کے چھوٹے ذرات پھنس گئے ہوں، تو ٹوتھ پِک یا نرم برش کی مدد سے انہیں نکال سکتے ہیں۔ اس طرح آپ ایئر فریئر کے نازک حصوں تک پہنچ کر گندگی کو صاف کر سکتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters