جلد کی صفائی کے لیے چاول کا آٹا بہترین ہے۔ یہ فیس پیک بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر آپ کی جلد پر بہت زیادہ داغ اور دھبے ہیں تو انہیں صاف کرنے کے لیے یہاں بتائے گئے طریقے سے چاول کا آٹا لگائیں۔

بے عیب جلد ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے لیکن آج کل کے خراب طرز زندگی اور کھانے پینے کی غلط عادات کی وجہ سے جلد کے متعلق کئی مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں، اس صورت حال سے نمٹنے اور جلد کو چمکدار بنانے کے لیے خواتین مہنگی بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں۔ لیکن کئی بار من چاہا نتیجہ حاصل کرنے سے قاصر رہتی ہیں۔ ایسی صورت میں یہی بہتر ہے کہ قدرتی چیزوں کو استعمال کیا جائے۔

کدو کے بیجوں سے جلد کی چمک بڑھائیں

جلد کی صفائی کے لیے چاول کا آٹا بہترین ہے۔ جسے جلد کی دیکھ بھال کے لیے کئی سالوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ فیس پیک بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ کی جلد پر بہت زیادہ داغ دھبے ہیں تو انہیں دور کرنے کے لیے یہاں بتائے گئے طریقے سے چاول کا آٹا لگائیں۔

کیسٹر آئل اور چاول کے آٹے کا فیس پیک

اس فیس پیک کو بنانے کے لیے کیسٹر آئل اور چاول کے آٹے کی ضرورت ہوگی۔ کیسٹر آئل میں فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای ہوتا ہے جو جلد کو ٹھیک کرنے اور داغ دھبوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

بال دھلوانے میں صحت اور جان کا خطرہ؟ ماہرین نے خبردار کردیا

اس فیس پیک کو بنانے کے لیے 2 کھانے کے چمچ چاول کے آٹے میں کیسٹر آئل ملا لیں پھر اس پیسٹ کو مہاسوں کے نشانات پر لگا لیں اور آہستہ آہستہ مساج کریں۔ 30 منٹ کے بعد اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

چاول کا آٹا اور دودھ کا فیس پیک

چاول کے آٹے میں دودھ کو مکس کریں اور اس کا ایک نرم پیسٹ بنالیں۔ اور چہرے پر لگالیں پھر 30 منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔ یہ فیس پیک جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے۔ دودھ جلد کو ہائیڈریٹ کرنے اور اسے چمکدار بنانے میں مدد کرتا ہے۔

چاول کا آٹا اور شہد کا فیس پیک

چاول کے آٹے میں تھوڑا سا شہد مکس کریں اور اس کا ایک نرم پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں۔ شہد قدرتی طور پر جلد کو نرم کرتا ہے اور چاول کا آٹا جلد سے مردہ خلیات کو نکال کر نکھار دیتا ہے۔

چاول کا آٹا اور لیموں کا فیس پیک

چاول کے آٹے میں چند قطرے لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں۔ اس فیس پیک کو چہرے پر لگانے سے جلد کے داغ دھبے کم کرنے اور روشن کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ فیس پیک چہرے کے ٹون کو بھی متوازن کرتا ہے۔

بچوں کیلئے اسکرین ٹائم کس قدر خطرناک ہے؟

چاول کا آٹا اور عرق گلاب کا فیس پیک

چاول کے آٹے میں عرق گلاب ڈال کر پیسٹ بنائیں اور اسے چہرے پر لگائیں۔ ۔ یہ پیک جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے اور اسے صاف رکھتا ہے۔

چاول کا آٹا اور ہلدی کا فیس پیک

چاول کے آٹے میں ہلدی کی ایک چٹکی ڈال کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔ ہلدی میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے کی جلد کو صاف کرتی ہیں اور داغ دھبے دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

یہ تمام فیس پیکس قدرتی اجزاء پر مبنی ہیں اور جلد کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters