نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں، جبکہ ساہیوال میں ان کے ہمشکل سلیم عرف بگا نے ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ سلیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کی کامیابی کے لیے دعائیں کی تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم شکل سلیم جب ساہیوال کی سڑکوں پر کھیر اور قلفیاں بیچتے ہیں تو سُر میں آکر آواز بلند کرتے ہیں۔
ٹرمپ کے پاکستانی ہمشکل کا ’کھیر‘ بیچنے کا انوکھا انداز وائرل
سلیم عرف بگا نے بتایا کہ ان کی کھیر بھی مشہور ہے اور قلفی بھی، ان کی عمر 55 سال ہے اور وہ تقریباً 35 سال سے کھیر بیچ رہے ہیں۔
سلیم نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب صدارت کا حلف اٹھالیں تو یا انہیں وہاں ملاقات کیلئے بلالیں یا ساہیوال آکر ان سے ضرور ملیں۔
سلیم بگا نے کہا کہ مجھے ٹرمپ سے ملنے کا بڑا شوق ہے۔
More
Comments