بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی میزبانی میں بگ باس 18 کا گرینڈ فائنل منعقد ہوا، جہاں معروف اداکار عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور ”لوویاپا“ کی شریک اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔
اس ایونٹ کا مقصد فلم ”لویاپا“ کو فروغ دینا تھا، لیکن دو سپر اسٹارز کی موجودگی نے محفل میں رنگ بھر دیا۔
فائنل کے دوران، سلمان خان نے عامر خان کا ایک پرانا واقعہ بیان کیا جب عامر خان نےسلمان خان کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کرنے کا عہد کیا تھا۔
جب ہریتک کے والد راکیش روشن پر گولیاں چلائی گئیں
عامر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں حال ہی میں سلمان کی ایک پرانی ویڈیو ملی، جس میں سلمان نے ان کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔ عامر نے کہا، ”میں نے وہ ویڈیو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، اور 30 سال بعد اب دیکھی ہے۔“
عامر خان کو مزہد کہنا تھا کہ سلمان کی محبت بھرے الفاظ سن کر میں جذباتی ہوا اور میں نے وہ کلپ سلمان کو بھیج دیا۔
سلمان نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا، عامر نے ایک انٹرویو میں شکایت کی تھی کہ وہ سیٹ پر دیر سے آتے تھے یہاں تک کہ عامر نے عہد کرلیا تھا کہ وہ کبھی سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کریں گے۔
بھارت کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کی تنخواہ آپ کو حیران کر دے گی
اس پر عامر نے اپنی تبدیلی کا اعتراف کیا اور کہا کہ ان کے جذبات وقت کے ساتھ بدل گئے ہیں۔ انہوں نے سلمان سے محبت کرنا سیکھ لیا ہے۔
سلمان نے دونوں اداکاروں کے ماضی کے اختلاف کی وجہ بیان کی، کہا کہ عامر ایک فلم کر رہے تھے جبکہ میں 15 فلموں میں مصروف تھا۔ عامر صبح 7 بجے سیٹ پر پہنچتے تھے، جبکہ میں دوسری فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد دیر سے پہنچتا تھا۔“
اس پر عامر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ بھی اسی طرح کام کرتے تھے لیکن پھر رک گئے۔
جس پر سلمان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ عامر بھی ایسا کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں گھر سے نکلنا پڑے گا۔