مشہور بالی وڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کی فلم ”ایمرجنسی“ کی ریلیز کا اعلان 2022 میں کیا گیا تھا، لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی نمائش میں کئی بار تاخیر ہوئی۔ آخرکار، یہ فلم 17 جنوری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔
کنگنا رناوت کی نئی فلم کو سینسر بورڈ اور مختلف سیاسی و مذہبی گروپوں کی جانب سے پابندی کے مطالبات کا سامنا رہا ہے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، کنگنا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنی سیاسی فلم کی تشہیر کے دوران ’ایمرجنسی‘ کے وقت بہت سی مالی مشکلات کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی جانب سے انکار کے بعد انہیں اپنا گھر گروی رکھنا پڑا۔
سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کا کیس لڑنے کیلئے وکلا عدالت میں لڑ پڑے
کنگنا رناوت نے اپنی فلم بنانے کے دوران پیش انے والی مالی مشکلات کے بارے میں کہا کہ بہت سے لوگ تعاون سے پیچھے ہٹ گئے، جس کی وجہ سے نہ تو کسی نے فلم خریدنے کی پیشکش کی اور نہ ہی کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے مدد کی۔
ان مشکلات کے باوجود، کنگنا کو اپنی فلم بنانے کے لیے اپنا گھر گروی رکھنا پڑا۔ انہوں نے ان چیلنجز کا سامنا تو کیا، لیکن کسی کے سامنے اپنے دکھ کا اظہار نہیں کیا۔
ہر فلم کے بعد ڈائریکٹر کو لگژری گاڑی گفٹ کرنے والا اداکار کون؟
کنگنا رناوت، جو ایک اداکارہ اور بی جے پی کی رہنما ہیں، نے ان مشکلات کے بارے میں بات کی جب مخالفین نے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس کبھی بھی اپنی تشہیر کے لیے کوئی پی آر ٹیم نہیں رہی، جبکہ ان کے مخالفین نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے پی آر ٹیموں کی خدمات حاصل کیں۔ کنگنا نے کہا کہ انہیں پاگل اور چریل جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا، اور یہ سوال اٹھایا کہ کیا عورت کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنا مناسب ہے؟
کنگنا رناوت نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ”تنو ویڈس منو“ کے بعد کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی۔ تاہم، ان کی نئی فلم ”ایمرجنسی“ ان کی سولو ڈائریکشن کی پہلی کوشش ہے، جس میں انہوں نے سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں انوپم کھیر، ماہیما چودھری، شریاس تلپڑے، اور آنجہانی ستیش کوشک جیسے مشہور اداکار بھی شامل ہیں۔
فلم کی ریلیز کے بعد، اس نے 6 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے، جو کنگنا کے لیے ایک خوش آئند آغاز ہے۔