صحت کے لیے مفید کدو کے بیج جلد کے لیے بھی فائدہ مند تصور کیے جاتے ہیں۔ اسے چہرے پر استعمال کرنے سے چند ہی دنوں میں فرق نظر آنے لگتا پے۔
کدو کے بیج کو صحت کے لیے فائدہ بخش تصور کیا جاتا ہے۔ ماہرین صحت انہیں روزانہ صبح کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
کدو کے بیجوں میں موجود زنک اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جلد کی حفاظت کرتے ہیں اور آزاد ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
خواتین کی معاشی خودمختاری بڑھانے کے پانچ مؤثر طریقے
یہ جلد کی عمر رسیدگی کے عمل کو سست کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مہاسوں کو بننے سے روکتاہے۔
کدو کے بیجوں میں وٹامن ای ہوتا ہے۔ جو جلد پر بڑھتی ہوئے عمر کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکتا ہے۔
کدو کے بیجوں کا تیل جلد کو نمی فراہم کرتا ہے، جس سے جلد نرم اور ہموار رہتی ہے۔ یہ خاص طور پر خشک جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔
زندگی کو خوشگوار بنانے کیلئے یہ 8 کام لازمی کریں
کدو کے بیجوں کا استعمال ہارمونز کی توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، جو جلد کی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے، خاص طور پر خواتین میں۔
ویسے تو کدو کے بیجوں کو جلد کی دیکھ بھال کے لیے کئی طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایسے ہی یہ 3 آسان طریقے آپ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
اسے کلینزر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے
خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے میاں بیوی میں جھگڑے لازمی قرار
کلینزر بنانے کے لیے آپ کو چاہیے کہ ایک کپ کدو کے بیجوں کو لے کر پس لیا جائے اور اسے ایک پاوڈر کی شٓکل دے دی جائے۔
اب اس میں آدھا کپ شہد، ایک چمچ صندل پاوڈر اور ایک چمچ جائفل پاوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیا جائے۔
اس کلینرز میں ضروری تیل کو شامل کر لیا جائے
یہ تیک چہرے کے کلینزر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسکرب
کدو کے بیج چہرے کا اسکرب بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسے بنانےکے لیےایک کپ کٹا ہوا کدو اور کدو کے بیج لے کر انہیں پانی میں اچھی طرح ابال لیں،
پانی کو چھان کرکدو اور اسکے بیج کو گرائنڈر میں اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
اب اس پیسٹ میں دو کھانے کے چمچ شہد ایک کھانے کا چمچ دار چینی کا پاوڈر ڈال دیں۔
اب اس مکسچر کو اپنے چہرے پر لگالیں اور دس منٹ تک خشک ہونے دیں۔ پھر سرکولر موشن میں مساج کریں۔ اور پانی سے دھو لیں۔
آپ اسے چہرے کے علاوہ جسم پر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
استعمال کے اور طریقے
کدوکے بیجوں کا ایک اور آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ آدھا چائے کا چمچ پسے ہوئے کدو کے بیجوں کو آدھا چائے کا چمچ شید میں ملا کراپنے چہرے پر لگائیں۔ اور خشک ہونے کے بعد اسے چہرے پر لگائیں۔
خشک ہونے کے بعد اسےنیم گرم پانی سے دھو ڈالیں۔ کدو کے بیجوں کو لگانے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔
اس کے علاوہ کدو کے بیجوں میں بادام کا تیل ملا کر بھی فیس پیک بنایا جا سکتا ہے۔
کدو کے بیجوں کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ کو کسی قسم کی الرجی ہے۔ ہمیشہ کسی بھی نئے غذائی جزو کا استعمال شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر یا ماہر غذائیت سے مشورہ کریں۔