علی خان ایک برطانوی نژاد پاکستانی اداکار اور میزبان ہیں۔ وہ بیک وقت ہالی ووڈ، لالی ووڈ اور ہالی وڈ تینوں انڈسٹریز میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
علی خان ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو پاکستانی جڑوں کے باوجود ہندوستان میں کام کرنے کے قابل سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنی اسکرین پریزنٹیشن سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
’کہو نا پیار ہے‘ کی ریلیز کے بعد مداح مجھے خون سے خط لکھتے تھے، امیشا پٹیل
علی خان ایک شو میں مہمان تھے اور انہوں نے ہندوستان اور پاکستان دونوں سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کی اورانہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آخر میں انہوں نے کراچی میں رہنے کو ترجیح کیوں دی؟
اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان دونوں ممالک میں رہتا ہے اور ان کا دونوں شہروں سے گہرا تعلق ہے۔ وہ دونوں ممالک میں کام بھی کر چکے ہیں۔
بھارتی گلوکار نے اپنی دوست سے شادی کرلی
انہوں نے بتایا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئے اور پھر ممبئی میں اپنے ماموں کے ساتھ رہتے تھے۔ ان کا پاسپورٹ برطانوی ہے اور وہ ان تمام جگہوں سے مانوس ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ کراچی میں اپنی اہلیہ سے ملے اور انہیں یہاں کی ثقافت سے پیار ہو گیا اور آخر کار انہوں نے ممبئی کی بجائے کراچی میں رہنے کا انتخاب کیا۔