جیسے پرانے زمانے میں بادشاہ کسی سے خوش ہوکر اسے ڈھیروں انعامات اور سونے کی اشرفیوں سے نوازتے تھے ویسے ہی بالی وڈ کے بادشاہ اداکار شاہ رخ خان نے بھی یہ روایت برقرار رکھی ہوئی ہے، اُن سے متعلق یہ انکشاف معروف ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان نے کیا ہے۔

حال ہی میں ایک ولاگ میں کوریو گرافر فرح خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی وہ اور شاہ رخ کسی فلم پر ساتھ کام کرتے ہیں تو شاہ رخ انہیں ایک لگژری کار تحفے میں دیتے ہیں۔

شاہ رخ کا نیم برہنہ اشتہار جو مداحوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا

ارچنا پورن سنگھ کے ساتھ ولاگ میں گفتگو کرتے ہوئے فرح خان نے کہا کہ ”سب سے مہنگا تحفہ جو مجھے کسی اسٹار سے ملا ہے وہ ایک لگژری کار ہے، شاہ رخ ہر فلم کے بعد مجھے گاڑیاں تحفے میں دیتے ہیں“۔

جب ارچنا نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ دوبارہ فلمیں بنائیں تو فرح خان نے کہا کہ ’ہاں میں چاہتی ہوں، کافی وقت ہو گیا ہے اور مجھے ایک نئی کار بھی چاہیے‘۔

شاہ رخ خان ہم جنس پرست ہیں؟ پرانا بیان وائرل

سال 2014 میں فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کے بعد شاہ رخ نے فرح خان کو ایک مرسڈیز ایس یو وی تحفے میں دی تھی، اس سے قبل فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے بعد انہوں نے فرح خان کو ایک مرسڈیز اور فلم ’میں ہوں نا‘ کے بعد ایک ہنڈائی ٹیراکن کار بھی تحفے میں دی تھی۔

یاد رہے کہ بالی وڈ میں فلم میکرز اور اداکاروں کا ایک دوسرے کو مہنگے تحائف دینا کوئی نیا ٹرینڈ نہیں ہے۔

More

Comments
1000 characters