معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے گھر پر ہونے والی واردات کے حوالے سے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے پولیس کو بیان دیا کہ چور انتہائی مشتعل تھا مگر اُس نے واردات کے دوران میری جیولری کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔
سیف علی خان پر حملہ : پولیس نےمشتبہ حملہ آور گرفتار کرلیا
اداکارہ کرینہ کے مطابق ملزم مزاحمت پر مشتعل ہوگیا تھا جبکہ وہ میری جیولری تک پہنچ گیا تھا اور ڈبے بھی کھولے مگر کسی ایک کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ممبئی میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزم نے اداکار سیف علی خان کو چاقو کے متعدد وار سے شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور نے کیا بتایا؟
اسپتال میں سیف علی خان کی دو آپریشن بھی ہوئے، ڈاکٹر نے بتایا کہ اداکارکے جسم سے چاقو کا ٹکڑا بھی برآمد ہوا، مجموعی طور پر 6 زخم آئے جن میں سے 2 گہرے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھر پر پیش آنیوالے واقعہ کے بعد مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم پولیس بھی تفتیش کررہی ہے۔
سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ڈاکوؤں کے چاقو سے کئی حملے
میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے واردات سے قبل شاہ رخ خان کے گھر منت میں بھی داخل ہونے کی کوشش بھی کی تاہم وہ سیکیورٹی کی وجہ سے ناکام رہا تھا۔