بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ ’ ’’کہو نا پیار ہے‘‘ کی کامیابی کے بعد مداح مجھے خون کے خط لکھتے تھے۔ وہ اپنے ہاتھوں پر آٹوگراف مانگتے تھے اورکہتے تھے کہ ’’ہم کبھی ہاتھ نہیں دھوئیں گے۔‘‘

میڈیا کے دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس فلم کو ریلیز ہوئے 25 سال مکمل ہوگئے ہیں اور یہ فلم آج تک امیشا پٹیل کا لینڈ مارک بنی ہوئی ہے، اس فلم کے بعد ان کی زندگی کس طرح تبدیل ہوئی تھی اور اس فلم سے انہیں کس طرح شہرت حاصل ہوئی۔

امیشا پٹیل نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس فلم کے بعد ان کی زندگی کس طرح تبدیل ہوگئی تھی، انہوں نے بتایا کہ اس وقت لوگ میرے ساتھ تصویریں کھینچنا چاہتے تھے، وہ مجھے پھولوں کے گلدستے بھیجتے تھے جن کے ساتھ سندور اور ایک نوٹ ہوتا تھا جس پر لکھا ہوتا تھا ’تم میری ہو‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ بہت سے مداح اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے بہت کچھ کرتے تھے، وہ جہاں بھی جاتی تھیں لوگ ان کے آٹوگرافس اور تصاویر مانگتے تھے۔

امیشا پٹیل نے کہا کہ بہت سے مداح نوٹ پرآٹوگراف لیتے تھے، میں نے تب تک نوٹ پر کبھی دستخط نہیں کئے تھے لیکن لوگ مجھے ہاتھ پر آٹوگراف دینے کو کہتے تھے اور یہ بولتے تھے کہ ہم اپنے ہاتھ نہیں دھوئیں گے، ہمیں اس طرح کے پاگل پن کا سامنا کرنا پڑتا تھا، مداح ہمیں خون کے خط لکھتے تھے، یہ واقعی پاگل پن تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رتیک اور میں نے پہلی مرتبہ کولکتہ، مغربی بنگال کے ایک اسٹیج پر لائیو پرفارم کیا تھا، لوگ چِلا رہے تھے ’’ایک مرتبہ اور‘‘ لوگ اپنے ہاتھوں پر آٹوگراف لینے کیلئے آتے تھے۔

More

Comments
1000 characters