سوپ کا ایک گرم پیالہ آپ کی تمام پریشانیوں کو دور کر سکتا ہے۔ منہ کا ذائقہ خراب ہے تو سوپ پی لیں۔ اگر بے چینی محسوس ہو، تو سوپ پی لیں اور سکون پائیں۔ اگر متلی محسوس ہو، تو فوری آرام کے لیے سوپ کا پیالہ پی لیا جائے۔ اگر بھوک نہ لگ رہی ہو تو سوپ بنائیں ، کمزوری ہورہی ہوتب بھی سوپ کا ہی خیال آتا ہے۔

ہماری تمام پریشانیوں کا حل ایک مزیدار اور صحت بخش سوپ میں چھپاہوا ہے، اور اسے گھر پر تیار کرنے کا کوئی بھی طریقہ صحت بخش اور آسان ہوتا ہے۔

مزیدار چکن سوپ بنانے کے لیے یہ نسخہ باورچی خانے میں دستیاب چند آسان اجزاء اور چکن کے ساتھ تیار کرنا بہت آسان ہے۔ لیکن اگر چاہیں تو اسٹور سے خریدا ہوا شوربہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، تازہ شوربے کا ذائقہ زیادہ بہتر ہوتا ہے، اور یہی ہماری رائے ہے۔

یہ نسخہ ہر بل اور تازہ ذائقوں پر مبنی ہے، خاص طور پر دھنیا اور لیموں کی خوشبو سے جو سوپ کو مزید لذیذ بناتی ہے۔ تو پھر آپ کس چیز کا انتظار کر رہی ہیں؟ نیچے دی گئی قدم بہ قدم ہدایات کے ساتھ اس آسان نسخے کو آزمانا شروع کریں۔

سوپ بنے کے لیے درکار اجزا

  • چکن، 250گرام

  • ادرک، 1 انچ

  • ہری مرچ، 1

  • کالی مرچ، حسب ضرورت

  • سرکہ، 1 چائے کا چمچ

  • لیموں کا رس، 2 کھانے کے چمچ

  • لہسن، 5 جوئے

  • دھنیا کی 10 ٹہنیاں کارن فلور، 2 چائے کا چمچ

  • نمک، حسب ضرورت

  • پانی، 1 کھانے کا چمچ

  • ہری پیاز - 1 عدد (کٹی ہوئی)

  • سویا ساس - 1 کھانے کا چمچ (اختیاری)

چکن لیموں دھنیا کا سوپ بنانے کا طریقہ

سب سے پہلےچکن کو ابالیں۔ ایک برتن میں تمام چکن ڈالیں اور برتن کو پانی سے اس سطح تک بھریں کہ یہ چکن ڈوب جائے۔ 1کھانے کا چمچ نمک، آدھا انچ ادرک اور چند دھنیا شامل کریں۔ اس کو 15 منٹ تک پکنے دیں۔

اب چکن کو برتن سے نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ ایک بار جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو، کانٹے یا چاقو کا استعمال کرتے ہوئے تو ابلی ہوئی چکن سے بوٹی کے ریشے الگ کر لیں۔

اس دوران ایک پین میں تھوڑا سا مکھن ڈالیں اور اس میں کٹا ہوا لہسن اور ادرک ڈال دیں۔ ساتھ میں آدھی کٹی ہوئی ہری مرچ اور ہری پیاز بھی شامل کردیں۔

ادرک اور لہسن اچھی طرح پک جانے کے بعد اس میں 1 کپ چکن اسٹاک اور تقریباً 2 کپ پانی اور ریشے کیے ہوئے چکن کے ساتھ ڈال کر ابال لیں۔ اس میں نمک، کالی مرچ اورتھوڑا سا سرکہ بھی ڈالیں۔

سویا ساس ڈال کر ذائقہ بڑھائیں (اختیاری)۔

اب کارن فلورسے گاڑھا کر کے ہرا دھنیا اور 2 لیموں کے رس کے ساتھ ملا دیں۔ کچھ ٹوسٹ شدہ یا گارلک بریڈ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

More

Comments
1000 characters