اچھی جلد کےلیے جسم میں کالیجن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ یہ ایک قسم کا پروٹین ہے جو جلد کا ایک بڑا بلڈنگ بلاک ہےاور جلد کی ساخت، مضبوطی اور چمک کو برقرار رکھتا ہے۔

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی جلد شگفتہ اور چمکتی ہو تو آپ کو اپنے خوراک میں کچھ پھلوں کو شامل کرنا چاہیے۔ ایسے ہی کچھ پھلوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جن میں کولیجن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

سرکہ کا جادو: کھانا پکانے سے ہٹ کر اس کے 4 فائدے

سنگترہ

سنگترہ میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو جلد کو نقصان اور خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ سورج کی مضر رساں شعاعوں اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے جلد بے رونق اور ماند پڑ جاتی ہے۔ ایسی صورت میں نارنجی چہرے کی چمک واپس لانے کے لیے مفید ہے۔

روزانہ ایک یا دو سنگترے کھانے سے چہرے سے سیاہ دھبے اور مہاسوں کے نشانات دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اجوائن کا دھواں کئی بیماریوں کا علاج ہے

بیریاں

بیریوں کی تمام اقسام اسٹرا بیری، بلیو بیری، رس بیری، بلیک بیریز کولیجن سے بھرپور مزیدار پھل ہیں۔ کولیجن کے ساتھ ساتھ ان میں ضروری وٹامن سی بھی ہوتاہے۔ یہ جلد کو سورج کی روشنی سے ہونے والے نقصانات سے بچاتے ہیں۔

رسیلے پھل

انناس،کیوی، آم اور امرود جیسے پھل کولیجن میں اضافہ کرتے ہیں۔ان کا نہ صرف ذائقہ اچھا ہوتا ہے بلکہ یہ جسم کو اندرونی طور بھی غذائیت پہنچاتے ہیں۔

تربوز میں زیادہ پانی پایا جاتا ہے یہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح پپیتے میں پاپین نامی ایک انزائم ہوتا ہے جسے جلد کو صاف رکھنے کے طور پر جانا جاتا پے۔

انگور

انٓگور میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ جلد کو چمک اور تازگی بخشتا ہے، انگور کھانے سے ہائیلورونک ایسڈ کو بڑھنے میں مدد ملتی ہے ، جس سے کولیجن کی مقدار بڑھتی ہے۔

More

Comments
1000 characters