بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور کی آنے والی فلم“ میرے شوہر کی بیوی“ کے سیٹ پر حادثہ رونما ہوا ۔سیٹ پر فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ جاری تھی کہ اچانک سیٹ کی چھت گر گئی۔ حادثے میں ارجن کپور سمیت کئی لوگوں کو چوٹیں آئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر کی آنے والی فلم “ میرے شوہر کی بیوی“ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ ممبئی کے شاہی محل کےامپیریل پیلس میں چل رہی تھی کہ اچانک چھت گر گئی۔
ترکش سیریز ”وینڈیٹا“ کے معروف اداکاروں کا پاکستانیوں کے لیے اردومیں اعلان
حادثے میں ارجن کپور سمیت کئی لوگ زخمی ہوگئے تاہم کسی کو شدید چوٹیں نہیں آئیں۔
بھارتی میڈیا سے خصوصی بات چیت میں فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز کے اشوک دابتے نے کہا کہ حادثہ شوٹنگ کے دوران گانے کی تیز آواز سے ہونے والی وائبریشن کی آواز کی وجہ سے ہوا۔ رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں ارجن کپور، پروڈیوسر جیکی بھگنانی اور ہدایتکار مدثر عزیز کو معمولی چوٹیں آئیں۔
اشوک کا کہنا ہے کہ انہیں کہنی اور سرپر چوٹ لگی ہے جبکہ حادثے میں عملے کے کچھ اور ارکان بھی زخمی پوگئے ۔ فلم کے کیمرہ مین کو ریڑھ کی ہڈی پر چوٹیں آئیں آڈی اوپی منو آنند کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا۔
فلم کے کوریو گرافر وجے گنگولی نے بتایاکہ اچھی بات یہ ہے کہ چھت حصوں میں گری اگر پوری چھت ایک ساتھ گرتی توشاید صورحال کچھ مختلف ہوتی اور نقصان بھی زیادہ ہوتا۔