بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے وار کرنے والے حملہ آور کی نئی تصویر منظر عام پر آگئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ سیف پر حملہ کرنیوالا بدستور مفرور ہے جس کی مختلف مقامات سے تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

ایک روز قبل تھانے پر پیش ہونے والے شخص کا تعلق مذکورہ کیس سے نہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی تصاویر سیکیورٹی کیمرے کی ویڈیو سے لی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حملہ آور نے پہلے سامنے آنے والی تصویر سے مختلف کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلی تصویر میں حملہ آور نے نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ حملے کی رات اس نے سیاہ رنگ کی قمیض پہن رکھی تھی۔ لیکن اب ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں اسے پیلے رنگ کی قمیض پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نوجوان بھارتی اداکار کار حادثے میں جاں بحق

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی پولیس کا خیال ہے کہ حملہ آور شخص نے شہر سے فرار ہونے کے لیے باندرہ سے ٹرین پکڑی۔ پولیس کی بہت سی ٹیمیں حملہ آور کو تلاش کرنے کے لیے ٹرین اسٹیشنوں سے سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیوز سے جائزہ لے رہی ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور سیف علی خان کے نوجوان بیٹے جے کے بیڈ روم میں گیا تھا۔ اس دوران حملہ آور کو گھریلو ملازمہ نے دیکھا جس کے بعد مدد کے لیے چلائی اور سیف اندر سے آئے جس کے بعد حملہ نے سیف کو چھریوں کے وار سے نشانہ بنایا۔

سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور نے کیا بتایا؟

واقعے کے بعد 54 سالہ اداکار کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں چھری کو ہٹانے اور ریڑھ کی ہڈی کے نکلنے والے سیال کی مرمت کے لیے سرجری کی گئی۔ اداکار کی جان خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

ممبئی میں پولیس نے حملہ آور کو ڈھونڈنے اور پکڑنے کے لیے 35 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

More

Comments
1000 characters