بالی ووڈ کے مقبول اداکار سیف علی خان پر حملہ ہونے کے بعد انہیں گاڑی یا ایمبولینس میں نہیں بلکہ ان کی گھریلو ملازمہ نے آٹو رکشہ میں بٹھا کر زخمی حالت میں لیلاوتی ہسپتال پہنچایا۔ اداکار کے ساتھ ان کا چھوٹا بیٹا تیمور تھا۔
اب اس رکشہ ڈرائیور کا بھی بیان سامنے آیا جس نے اداکار کی اُس وقت کی حالت سے متعلق تفصیل سے بتایا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں 47 سالہ آٹو رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ باندرہ کے علاقے میں رکشہ چلا رہا تھا، تب ایک خاتون نے مدد کے لئے انہیں آواز دی، رکشیہ ڈرائیور کو لگا کہ کوئی عام شہری ہوگا جسے فوری ہسپتال پہنچانا ہے مگر دیکھا تو سیف علی خان تھے جو بری طرح زخمی تھے۔
تاہم اسے معاملے کی نوعیت کا احساس اس وقت ہوا جب خود سیف علی خان رکشہ میں زخمی حالت میں آکر بیٹھے۔
سیف علی خان پر حملہ : پولیس نےمشتبہ حملہ آور گرفتار کرلیا
آٹو ڈرائیور نے تصدیق کی کہ ایک چھوٹا بچہ (تیمور) ان کے ساتھ تھا، اس کا کہنا تھا کہ ’وہ خود میری طرف آئے، وہ زخمی حالت میں تھے اور مجھے انہیں جلدی سے اسپتال لے جانا تھا، آٹو رکشہ ڈرائیور کے مطابق ہم 8 سے 10 منٹ میں اسپتال پہنچ گئے تھے۔
آٹو ڈرائیور نے بتایا کہ سیف علی خان سفید کُرتے میں ملبوس تھے جو خون سے سرخ ہوگیا تھا اور ان کے گردن سے خون بہہ رہ تھا اور پیچھے بھی کافی زخم تھے۔
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا کون، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
رپورٹر نے سوال کیا کہ کیا سیف کے بیٹے نے اس سارے واقعے کو دیکھ کر خوف کا اظہار کیا یا وہ نارمل تھے؟ اس پر آٹو ڈرائیور نے بتایا کہ بچہ بالکل نارمل تھا اور وہ گفتگو بھی کر رہے تھے، وہ بالکل بھی خوفزدہ نہیں تھے۔
بھارتی میڈیا کو گفتگو میں رکشہ ڈرائیور نے مزید بتایا کہ سیف علی خان آٹو کی کھڑکی والی سائیڈ پر آرام کر رہے تھے اور کسی کی مدد لیے بغیر وہ خود ہسپتال میں چل کر اندر گئے۔
سیف علی خان پر حملہ، ممبئی پولیس کا معروف انکاؤنٹر اسپیشلسٹ حرکت میں آگیا
دوسری جانب سیف علی خان جب علاج کے بعد ہوش میں آئے تو انہوں نے ڈاکٹروں سے سوال کیا کہ کیا وہ شوٹنگ اور جم کرسکتے ہیں؟
ڈاکٹروں کی جانب سے سیف علی خان کو کچھ ماہ آرام کرنے کی ہدایت فراہم کی گئی ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اداکار اب بہتر ہو رہے ہیں اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
سیف علی خان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اداکار کا جسم خون سے لت پت تھا، لیکن وہ گھبرائے ہوئے نہیں تھے، وہ اپنے 8 سال بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ واک کرکے اسپتال پہنچے تھے، سیف ایک حقیقی ہیرو ہیں۔