بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار امان جیسوال 22 سال کی عمر میں ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
ان کی موت کی تصدیق ڈرامہ سیریل ’دھرتی پترا نندنی‘ کے مصنف دھیرج مشرا نے کی۔ اداکار امان جیسوال ڈرامہ کے مرکزی کرداروں میں سے ایک تھے۔
بھارتی اداکار سدیپ پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے
بھارتی میڈیاکے مطابق مصنف نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ، امان ایک آڈیشن کے لیے جا رہے تھے کہ گیشوری ہائی وے پر ان کی بائیک کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں اداکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہل پارک روڈ پر سہ پہر 3:15 بجے پیش آیا۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔
ان کی موت پر انڈسٹری میں سوگ کا ماحول چھا گیا ہے دوسری جانب لکھاری مشرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار امان جیسوال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا، تم ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہو گے، ایشور کبھی کبھی کتنا ظالم ہو سکتا ہے، آج تمہاری موت نے اس کا احساس کرا دیا، الوداع۔
یاد رہے کہ اداکار امان جیسوال کا تعلق اتر پردیش کے علاقے بلیا سے تھا۔امان نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’دھرتی پترا نندنی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
سیف علی خان پر حملہ : پولیس نےمشتبہ حملہ آور گرفتار کرلیا
اس کے علاوہ انہوں نے سونی ٹی وی کے شو ’پنیاشلوک اہلیا بائی‘ میں یشونت راؤ پھنسے کا کردارادا کیا تھا۔ یہ شو جنوری 2021 سے اکتوبر 2023 تک نشر ہوا۔