ترکش ڈرامہ ”وینڈیٹا“ کے مرکزی کرداروں نے ڈرامہ کوجلد ہی اردو میں نشر کیے جانے کی خوشخبری سنائی ہے۔
”وینڈیٹا“ ایک انتہائی پسند کیا جانے والا ترک ڈرامہ ہے جو حال ہی میں ترکی میں اختتام پذیر ہوا۔
”رنگ کالا ہے“ شوہر کے طعنوں سے تنگ نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی
اس ڈرامے نے سوشل میڈیا پر 2 بلین ویوز حاصل کیے۔ ڈرامہ کی کہانی کا موضوع ایک ایسی زبردستی کی شادی کی ہے جو آہستہ آہستہ محبت کی کہانی میں بدل جاتی ہے۔ مرکزی کردار معروف ترک اداکاروں سیڈا پینار اور بیرس باکتاش نے ادا کیے ہیں۔
اب اردو زبان سے شناسائی رکھنے والے صارفین کوایک اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔ یوٹیوب پر ایشیائی ناظرین کی جانب سے زبردست ردعمل ملنے کے بعد ڈرامہ جلد ہی اردو میں نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس سیریز نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دنیا بھر کے کئی دوسرے خطوں جیسے ممالک میں بے حد مقبولیت حاصل کی ہے۔
فلم ’پدماوت‘ میں ہیروئن کا کردار دیپیکا سے پہلے کسے آفر کیا گیا؟
حال ہی میں، وینڈیٹا کے مرکزی جوڑے نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے اردو میں اعلان شیئر کیا، جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ یہ شو جلد ہی پاکستان میں ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔ اس کا اردو عنوان ”جینا“ ہوگا۔ ڈرامہ ترک 1 انٹرنیشنل پر نشر کیا جائے گا۔
معروف جوڑے نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ، السلام علیکم پاکستان میں پرجوش ہوں کہ وینڈیٹا اردو میں جینا کے طور پر پاکستان آ رہا ہے، پاکستان زندہ باد“۔
اداکاروں کے ترک اور پاکستانی شائقین اردو میں ”وینڈیٹا“ کی ”جینا“ کے طور پر ریلیز کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ اور اپنے تبصروں میں انہیں پیار بھرے الفاظ میں اپنے محبت بھرے پیغامات بھیج رہے ہیں۔