بالی وڈ اداکار کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ انہیں 2018 میں سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’پدماوت ’ میں مرکزی اداکارہ کے کردار کی پیشکش کی تھی، لیکن میں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا، کیونکہ مجھے یہ کردار پسند نہیں آیا تھا۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ دپیکا پڈکون ’پدماوت‘ میں صرف ایک شوپیس کے طور پر دکھائی گئی ہیں جو صرف ہر وقت تیار ہوتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے فلم کی آفر ہوئی تو میں نے سنجے لیلا بھنسالی سے اسکرپٹ پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ کبھی کسی کو اسکرپٹ نہیں دیتے، تو میں نے کہا اس میں ہیروئن کا کردار کیا ہوگا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہیروئن کا رول صرف اتنا ہے کہ ہیرو اسے آئینے میں دیکھتا ہے اور وہ تیار ہورہی ہے۔

کنگنا کی فلم ’ایمرجنسی‘ پر بنگلہ دیش میں پابندی، وجہ کیا ہے؟

’ایمرجنسی‘ کے تنازعہ میں گھری کنگنا رناوت کی مشکلات میں مزید اضافہ

اداکار نے کہا کہ جب میں نے ’پدماوت‘ دیکھی تو مجھے لگا کہ دپیکا پڈوکون صرف تیار ہونے تک محدود ہے، جب میں نے فلم دیکھی وہ ساری فلم میں تیار ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، ادیتی راؤ حیدری اور شاہد کپورنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، یہ فلم اسی نام سے مشہور ایک افسانوی نظم پر بنائی گئی ہے۔

کنگنا رناوت ان دنوں فلم ’ایمرجنسی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں،یہ فلم ماضی کی بھارت کی سیاست پر مبنی ہے، اس میں کنگنا رناوت سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters