کیا کبھی آپ نےسوچا کہ وہ زرد سفوف جو آپ کے باورچی خانے میں پڑا ہے، دراصل آپ کے جسم کی صحت، بیماریوں سے بچائو اور چہرے اور ہاتھ پائوں کی جلد کی خوبصورتی کے لیے کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں ہلدی کی، جو ہر گھر کا حصہ ہے مگر فائدے بے مثال ہیں۔
ہلدی وہ قدرتی جڑی بوٹی ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس کے استعمال کو صدیوں سے طبی مقاصد اور کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ خواتین صدیوں سے ہلدی کا استعمال اپنی خوبصورتی کے لئے کرتی آرہی ہیں-
یہی وجہہ ہے کہ شادی سے پہلے دلہن کو ہلدی ابٹن لگایا جاتا ہے جس سے جلد میں نیا پن، خوبصورتی اور چمک پیدا ہوجاتی ہے-
پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
درحقیقت ہلدی کے بیشمار فائدے ہیں یہاں انکا احاطہ کرنا ممکن نہیں، آئیے چند فوائد پر نظرڈالتے ہیں-
ہلدی میں پایا جانے والا اہم جزو ”کرکیومین“ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامیٹری ایجنٹ ہے جو جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہلدی کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور جسم کو بیماریوں کے خلاف لڑنے کے قابل بناتا ہے۔
اسکے علاوہ ہلدی جلد کے مسائل جیسے کیل مہاسے، جھریاں اور جلد کے رنگ کو نکھارنے کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ جلد کو نرم و ملائم بناتی ہے۔ ہلدی خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے اور دل کے امراض سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔ ہلدی کے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹک خصوصیات زخموں کو جلد بھرنے میں مدد دیتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق، ہلدی میں موجود کرکیومین خلیات کی افزائش کو روکتا ہے اور کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ گٹھیا یا جوڑوں کے درد میں ہلدی کا استعمال سوزش کو کم کر کے آرام پہنچاتا ہے۔ ہلدی نظام ہاضمہ کو فعال رکھتی ہے اور پیٹ کے مسائل جیسے گیس، اپھارہ اور بدہضمی کو کم کرتی ہے۔ ہلدی بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
مائنڈ سیٹ، ایک کامیاب زندگی کی بنیاد
ہلدی کو اگردودھ یا شہد کے ساتھ استعمال کیا جائے تو جلد کو چمکدار اور صاف بناتا ہے۔ ہلدی جسم کی چربی کو کم کرنے میں معاون ہے، یہ یادداشت کو بہتر بناتی ہے اور الزائمر جیسی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
رات کو سونے سے پہلے گرم دودھ میں ہلدی ڈال کر پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ نیم گرم پانی میں ہلدی اور شہد ملا کر صبح کے وقت پینا مفید ہے۔ ہلدی، دودھ اور شہد کا پیسٹ بنا کر جلد پر لگانے سے رنگت نکھرتی ہے۔ تاہم ہلدی کو معتدل مقدار میں استعمال کریں کسی بھی چیز کا اعتدال سے زیادہ استعمال نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔