انسانی زندگی میں مائنڈسیٹ کی اہمیت ایک مضبوط جڑ کی طرح ہے جو زندگی کے ہر پہلو پر اثر ڈالتی ہے۔ مائنڈسیٹ کا مطلب ہے وہ طرزِ فکر یا ذہنی رویہ جو آپ کے خیالات، جذبات اور عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ ایک ایسی بنیاد ہے جو یہ طے کرتی ہے کہ آپ کس طرح چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، مشکلات کو حل کرتے ہیں اور کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

ماہرِ نفسیات ڈاکٹر کیرول ڈویک نے مائنڈسیٹ کو دو اقسام میں تقسیم کیا ہے

فکسڈ مائنڈسیٹ (Fixed Mindset)

فکسڈ مائنڈسیٹ رکھنے والے لوگ یہ مانتے ہیں کہ ذہانت، صلاحیتیں، اور ہنر پیدائشی ہوتے ہیں اور انہیں بدلا نہیں جا سکتا۔ وہ ناکامی کو اپنی صلاحیتوں کی کمی کا ثبوت سمجھتے ہیں اور اکثر خود کو نئے تجربات سے دور رکھتے ہیں۔

والدین کی یہ عادتیں بچوں کے دماغ کو کمزور کردیتی ہیں

گروتھ مائنڈسیٹ (Growth Mindset)

گروتھ مائنڈسیٹ رکھنے والے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ محنت، عزم اور سیکھنے کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ وہ ناکامی کو ایک سبق سمجھتے ہیں اور اسے ترقی کا موقع بناتے ہیں۔

مائنڈسیٹ نہ صرف آپ کی زندگی کے فیصلوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ آپ کی خوشی، صحت، کامیابی، ناکامی، رشتے، فیملی اور تعلقات پر بھی گہرا اثر ڈالتا ہے۔

پازیٹومائنڈسیٹ کے ذریعے آپ چیلنجز کو قبول کرتے ہیں اور انہیں اپنی ترقی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ یہ آپ کو مشکل حالات میں بھی ثابت قدم رہنے میں مدد دیتا ہے۔

ایک مثبت مائنڈسیٹ خود اعتمادی کو بڑھاتا ہے اور آپ کو یہ یقین دلاتا ہے کہ آپ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ یہ سوچ کہ گلاس آدھا بھرا ہوا ہے اور گلاس آدھا خالی ہے آپ کی سوچ کو ظاہر کرتی ہے۔

گروتھ مائنڈسیٹ رکھنے والے افراد زیادہ ہمدرد اور سمجھدار ہوتے ہیں، جو تعلقات کو مضبوط اور خوشگوار بناتا ہے۔ مائنڈسیٹ آپ کی محنت اور استقامت کو بڑھاتا ہے، جس سے آپ کامیابی کی طرف بڑھتے ہیں۔

موبائل فون کی بیل بجتے ہی دل کی دھڑکنیں تیز، نوجوان نسل عجیب و غریب مرض میں مبتلا

ہم زندگی بھر مختلف زاویوں پر کام کرتے رہتے ہیں لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرپاتے، اسکی وجہہ یہ ہے کہ ہم بجائے اس کے کہ خود پر کام کریں اور ’Cause and Effect‘ کو سمجھیں، ہم باہر کی دنیا میں یا تو اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال رہے ہوتے ہیں یا کسی اور بلیمنگ گیم میں لگے ہوتے ہیں جبکہ ہمیں اپنے اندر جھانکنا چاہیے اور اپنے مائنڈ سیٹ پر کام کرنا چاہیے-

مائنڈسیٹ کو بہتر بنانے کے لیے کیا اقدام کریں

مائنڈسیٹ کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں سب سے پہلے تو اپنی سوچ کو مثبت رکھنا ہوگا- اسکے ساتھ ہی بہت اہم مرحلہ آتا ہے شکریہ اور شکر کا- روزانہ کی بنیاد پر شکر گزاری کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنا لیں اور ہر حال میں اپنی سوچ کو مثبت رکھیں۔

ہمیشہ سیکھنے کا عمل جاری رکھیں، نئی مہارتیں سیکھنے اور تجربات حاصل کرنے کے مواقع تلاش کریں۔ ناکامی کو یا ناکامی کے خیالات کو ہرگز ذہن میں نہ آنے دیں اور اپنی غلطیوں سے سیکھیں۔ خود پر یقین رکھیں، اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کریں اور اپنی کامیابی کی تصویر اپنے ذہن میں واضح رکھیں۔

یاد رکھیے گا مائنڈسیٹ وہ طاقت ہے جو آپ کی زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کرتی ہے۔ اگر آپ اپنی سوچ کو بہتر بناتے ہیں تو آپ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

مائنڈسیٹ آپ کو محدود سوچ سے آزاد کر کے ترقی، خوشحالی، اور کامیابی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ زندگی کو نئے زاویے سے دیکھنا شروع کریں۔

More

Comments
1000 characters