پاکستان کے سابق کر کٹر وسیم اکرم اور ان کی غیر ملکی اہلیہ شنیرا تھامسن کی جوڑی بہت ہی دلکش ہے اور اس جوڑی سے زیادہ خوبصورت انکی لوو اسٹوری ہے۔

1992 کے ورلڈ کپ کو کون بھول سکتا ہے جب پاکستان نے دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دے کر ون ڈے میں ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا تھا ۔ وسیم اکرم بھی اس خوش قسمت ٹیم کا حصہ تھے اور ورلڈ کپ جیتوانے میں ان کا مرکزی کردار تھا۔

قدامت پسندی کو شکست دیتی نوجوان بھارتی خاتون باڈی بلڈرز کی دھوم

وسیم اکرم بلاشبہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے شاندار بولرز میں سے ایک ہیں۔ یہ پاکستانی کرکٹر دنیا بھر میں’سوئنگ کا سلطان’ کے نام سے مشہور ہیں۔

مشہور لیفٹ آرم فاسٹ بولر وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹیں اور 356 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔ ماضی میں بی بی سی نے وسیم اکرم کو ’دنیا کی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین لیفٹ آرم بولرز میں سے ایک‘ قرار دیا تھا۔

ان کی اہلیہ شنیرا تھامسن آسٹریلیا کی ایک سماجی کارکن ہیں۔ انہوں نے وسیم اکرم سے 12 اگست 2013 کو شادی کی۔

شنیرا اور وسیم کی پہلی ملاقات 2011 میں ایک ڈنر کے دوران ہوئی تھی جو ان کے مشترکہ دوستوں نے ارینج کیا تھااور اس پہلی ملاقات نے آگے چل کرمحبت کا روپ دھار لیا۔

دونوں نے ایک دوسرے کے نمبر لیے اور پیغامات اور فون کالز کے ذریعے بات چیت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وسیم اکرم نے شنیرا کو پاکستانی ثقافت کے بارے میں بتایا، جبکہ شنیرا نے اپنے آسٹریلوی پس منظر کے پہلوؤں کو وسیم سے شیئر کیا، اور یوں ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔

تقریباً دو سال کی دوستی کے بعد، وسیم اکرم اور شنیرا تھامسن نے 12 اگست 2013 کو ایک نجی تقریب میں شادی کر لی۔

شادی کے وقت وسیم اکرم کی عمر 47 سال تھی اور شنیرا 30 سال کی تھیں، ان کے درمیان 17 سال کے نمایاں عمر کے فرق نے دنیا بھر میں میڈیا کی خاص توجہ حاصل کی۔ تاہم،عمرکے اس فرق نے ان کی زندگی کو متاثر نہیں کیا اور وقت کے ساتھ دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو بخوبی نبھایا۔

آسٹریلوی سماجی کارکن شنیرا نے وسیم اکرم کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے اردو زبان سیکھی اور اسلام قبول کیا۔

شادی کے بعد، شنیرا نے وسیم کے ساتھ مل کر مختلف سماجی اور فلاحی منصوبوں میں حصہ لیا۔ ان کی کہانی محبت، اعتماد اور دو مختلف ثقافتوں کی خوبصورت ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے۔

وسیم اکرم اور شنیرا تھامسن کے ہاں 27 دسمبر 2014 کو اپنی پہلی اور واحد بیٹی، آیلا کی پیدائش ہوئی۔ شنیرا، کا وسیم اکرم کی پہلی شادی سے ہونے والے دو بیٹوں، تیمور اور اکبر، کے ساتھ بھی گہرا اور محبت بھرا تعلق ہے۔

وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993 کو پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں ۔

ہما نےانگلش لٹریچر اورسائیکالوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے کچھ عرصہ شوکت خانم میموریل اسپتال کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کی تھیں۔

اکتوبر 2009 میں علالت کے باعث وہ لاہورکے اسپتال میں زیرعلاج تھیں وسیم اکرم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈاکٹر اور نرس کی موجودگی میں ہما کوسنگا پور علاج کی غرض سے لیکرجا رہے تھے کہ حالت بگڑنے پر انہیں تشویشناک حالت میں بھارت لے جایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہما اکرم 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

More

Comments
1000 characters