بالی ووڈ اداکار سیف علی خان 15 جنوری 2025 کو ممبئی میں اپنے گھر پر ہونے والی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے کی کوشش کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سیف علی خان کو ڈاکو نے چاقو کے وار سے زخمی کر دیا تھا جس کے بعد اداکار کے بیٹے ابراہیم سیف نے والد کو رکشے میں بٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔ واقعہ درمیانی شب کو پیش آیا تھا۔

سیف علی خان پر حملے نے ممبئی کے شہریوں میں مزید تشویش پیدا کردی ہے۔ ممبئی پولیس اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس واقعے نے ایک بڑی بحث بھی شروع کر دی ہے، جس میں چند بھارت سیاست دانوں نے ممبئی کو غیر محفوظ شہر قرار دے دیا ہے۔

سیف علی خان پر حملہ : پولیس نےمشتبہ حملہ آور گرفتار کرلیا

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے بعد ان کے گھر میں سیاہ ٹی شرٹ میں ایک شخص کو دیکھا گیا جس نے میڈیا کی توجہ حاصل کی، بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ ممبئی پولیس کے معروف انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دیا نائیک ہیں جن سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ اس کیس کو باآسانی حل کرلیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیا نائیک ممبئی کے ایک معروف پولیس افسر ہیں جو اپنے کیریئر کے دوران 87 پولیس مقابلوں میں ملوث رہے۔ دیا نے 1995 میں پولیس میں ملازمت شروع کی اور ایک خصوصی ٹیم کا حصہ بننے کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ پولیس افسر بننے سے قبل دیا نائیک اپنے اہلخانہ کی کفالت کے لیے پلمبر اور ہوٹل میں بطور ویٹر بھی ملازمت کر چکے ہیں۔

1995 میں، دیا نائک نے ممبئی پولیس میں بطور ٹرینی شمولیت اختیار کی اور جوہو پولیس اسٹیشن میں اپنے کام کا آغاز کیا۔ بالی ووڈ کی چند فلمیں، بشمول رسک، انکاؤنٹر دیا نائک، اور ڈیپارٹمنٹ، ان کی زندگی اور ایک پولیس افسر کے طور پر کیریئر پر مبنی تھیں۔

More

Comments
1000 characters