فریج میں کھانے کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے سے فائدہ کی بجائے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کس کھانے کو کب تک فریج میں رکھنا چاہیے۔

ریفریجریٹر کو کھانے پینے کی اشیا کو ذخیرہ کرنے یا انہیں خراب ہونے سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کئی بار ضرورت سے زیادہ کھانا تیا رہوجائے یا کھانا بچ جانے کی صورت میں بھی اسے فریج میں رکھ کر دوبارہ استعمال کیا جاسکتاہے۔

لیکن اگر سوال کیا جائے کہ کیا فریج میں رکھے ہوئے کھانے کو زیادہ دیر تک استعمال کیا جاسکتا ہے تو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اس کا جواب نہیں میں ملے گا۔

سردیوں میں لذت اور غذائیت سے بھرپور مکھانے کے لڈو بنائیں

ماہرین کے مطابق کھانوں کو فریج میں زیادہ دنوں تک رکھنے سے صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کےلیے ضروری ہے کہ آپ کو کچھ عام غذاوں اور انہیں اسٹور کرنے کا صحیح طریقہ معلوم ہو۔

گوندھا ہوا آٹا کتنے دنوں تک فریج میں قابل استعمال رہ سکتا ہے

دیکھا گیا ہے کہ اکثر خواتین ایک ساتھ بہت زیادہ آٹا گوندھ کر فریج میں رکھ دیتی ہیں۔ اور اسی آٹے سے روٹیاں پکا پکا کر صبح و شام اپنے گھر والوں کو کھلاتی رہتی ہیں۔ یہ عادت بالکل بھی اچھی نہیں ہے۔

فریج میں گوندھے ہوئے آٹے کو زیادہ دنوں تک کھنا صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ عام طور پر آپ صبح آٹا گوندھ کر اسے شام تک کے لیے فریج میں رکھ سکتی ہیں۔ لیکن 2 سے 3 دن سے زیادہ پرانا آٹا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اس میں نقصان دہ بیکٹریا پیدا ہو کر پروان چڑھنے لگتے ہیں۔ جس سے معدے میں قبض، تیزابیت وغیرہ جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

پکے ہوئے چاولوں کو کب تک فریج میں رکھنا چاہیے

اگر چاولوں کو لمبے عرصے کے لیے فریج میں رکھ دیا جائے تو اس میں بیکڑیا بڑھنے لگتے ہیں جس سے معدے کے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ اس لیے پکے ہوئے چاولوں کو زیادہ عرصے کے لیے فریج میں نہیں رکھنا چاہیے انہیں زیادہ سے زیادہ ایک دن تک فریج میں رکھنا چاہیے ورنہ بدہضمی جیسی شکایت ہو سکتی ہے۔

پکی ہوئی دال کب تک ذخیرہ کی جائے

پکی ہوئی دالوں کو بھی فریج میں دودن سے زیادہ نہ رکھاجائے ورنہ صحت کو فائدہ کی بجائے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اگر پکی ہوئی دال کو زیادہ عرصے تک فریج میں رکھا جانے تو اس کے اندر موجود تمام غذائی اجزا ضائع ہوجاتے ہیں اور اسے کھانے سے بدہضمی، قبض اور تیزابیت جیسے پیٹ کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔

پکی ہوئی سبزیوں کر کس طرح اسٹور کرنا چاہیے

پکی ہوئی سبزیوں کو صرف چار سے پانچ گھنٹے کے لیے فریج میں رکھنا چاہیے۔ خاص طور پر مسالے دار سبزیوں کواس سے زیادہ دیر تک ذخیرہ نہیں کرنا چاہیے دراصل سبزیوں کو زیادہ عرصے تک فریج میں رکھنے سے اس کا ذائقہ خراب ہوجاتا یے، اس کے علاوہ یہ صحت کوبھی نقصان دے سکتا ہے۔

فریج میں کھانا رکھتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھا جائے

تیار کھانوں کو فریج میں رکھنے کے لیے چند باتوں کا خیال رکھنا چاہیے

سب سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ فریج صاف ہوکیونکہ گندے فریج میں موجود بیکٹریا آپ کے کھانوں کو جلد خراب کر سکتے ہیں۔

فریج میں ایک ساتھ بہت سا کھانا رکھنے سے گریز کریں۔ کیونکہ فریج میں ہوا کے گذرنے کی جگہ نہیں بچتی ہے۔ جس کی وجہ سے بیکٹریا تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں۔

کھانوں کو ایک یا دو گھنٹے پکانے کے بعد فریج میں رکھیں اورجب انہیں استعمال کرنا ہوتو اسے باہر نکال کر گرم کرنے کے بعد استعمال کریں۔

More

Comments
1000 characters