ہر خاتون خانہ کچن میں استعمال ہونے والے خوشبودار مسالے اجوائن سے ضرور واقف ہوگی۔ لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ اس کے اندر صحت کے حوالے سے بھی بہت سی خصوصیات موجود ہیں؟
اجوائن ہماری بزرگوں کے زمانے سے پسند کیا جانے والا ایک خوشبودار مسالا ہے۔ اسے نہ صرف کھانوں میں خوشبو بلکہ کئی گھریلو علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر معدے اور ہاضمے سے متعلق مسائل میں اجوائن کو ایک علاج مانا جاتا ہے۔
’گوشت کے بغیر غذا خواتین کیلئے خطرے کی گھنٹی
آپ نے اجوائن کو پوریوں میں یا کھانے کے طور پر استعمال کیا ہوگا لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس کا دھواں صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور یہ نسخہ برسوں سے آزمایا جارہا ہے۔ آج ہم اجوائن کے فوائد اور اسے استعمال کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔
تناو دور کر کے پر سکون نیند لانے میں مدد دیتا ہے
اجوائن کی تیز بو بہت فائدہ دیتی ہے۔ دراصل جب آپ اجوائن کا دھواں سونگھتے ہیں تو اس کی خوشبو دماغ کو پر سکون رکھنے میں مدد دیتی ہے، اور دماغ پرسکون رہتا ہے .اگر آپ کو کوئی ٹینشن ہو اور اس کی وجہ سے نیند نہیں آرہی ہوتو تو یہ گھریلو ٹوٹکا پرسکون اور گہری نیند لانے میں مدد دے سکتا ہے۔
نزلہ اورکھانسی سے نجات دلاتا ہے
اجوائن سونگھنے سے نزلہ اور زکام جیسی موسمی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ اجوائن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات سردی کے ساتھ ساتھ وائرل بیماریوں سے بھی نجات دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن افراد کو کھانسی کی شکایت رہتی ہو انہیں اجوائن کو سونگھنا چاہیے اس سے بھی سینے میں جمی بلغم کو باہر نکلنے میں مدد ملتی ہے۔
بچوں کو قبض سے نجات
اجوائن کا دھواں چھوٹے بچوں کو قبض سے نجات دلانےاور انکے ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ عموما بچوں کو اس کا دھواں براہ راست چہرے پر دینے کی بجائے پیٹ پر دیا جاتا ہے اگر بچے کے پیٹ میں درد ہورہا ہوتو دوا کے ساتھ ساتھ اجوان کے دھوئیں کو پیٹ پر دینے سے بچے کو درد میں آرام مل سکتا ہے۔
اجوائن کا دھواں لینے کا کیا طریقہ ہے؟
ایک برتن میں پانی کو بھر کر اسے اچھی طرح گرم کر لیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو اس میں دو سے تین چمچ اجوائن ڈال دیں۔ اب چولہے کو بند کر کے برتن کو چولہے سے ہٹا دیں اور تولیے سے سر کو ڈھانپ کر بھاپ لےلیں۔
اس پانی کو اپنے یا بچوں کے نہانے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ کو زیادہ محنت نہ لگے تو اجوائن کو ایک پین میں ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں اور اس کی خوشبو سونگھ لیں تو بھی اسکی خوبیوں سے فائدہ مل سکتا ہے۔