مادھوری دکشت کی 60 سال کی عمر میں چمکتی ہوئی جلد کی خوبصورتی کا راز یہ صحت بخش مشروب ہے جس کی وہ قسم کھاتی ہیں۔

حسین اورجوان نظر آنا ہر عورت کا خواب، خواہش اور تمنّا ہوتی ہے جس کے لیے وہ ہر وہ معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے جس کو استعمال کرکے وہ حسن کی دیوی نظر آسکے۔ دنیا بھر میں خواتین خاص طور پر اس بات کی کھوج میں لگی رہتی ہیں کہ آخرایکٹریس، ہیروئنزخصوصا ہالی ووڈ کی سیلیبریٹیز اپنی خوبصورتی کے لیے کیا استعمال کرتی ہیں-

اگر کوئی ایسی مشہور شخصیت ہیں جس کی چمکتی ہوئی جلد ہمیں گوگل کر رہی ہے کہ ان کی جلد کی دیکھ بھال کے معمولات کیا ہوسکتے ہیں، تو وہ مادھوری دکشت ہیں۔

تھائیرائیڈ میں دودھ پینا درست ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں

مادھوری دکشت نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی جلد کوجوان اورچمکدار رکھنے کے لیے روزانہ کیا کھاتی ہیں، اوریہ کہ ان کا صحت بخش مشروب واقعی حیران کن نتائج کا حامل ہے۔

حسن کی دیوی بولی ووڈ اسٹار مادھوری دکشت 60 سال کی ہوچلی ہیں لیکن انکی جلد آج بھی اپنے خوبصورت رنگ و چمک اور خوبصورتی سے دنیا کو حیران کیے ہوئے ہے-

حسن کے اس راز کا انکشاف انسٹاگرام پوسٹ پر وہ یوں کرتی ہیں کہ وہ اپنی خوراک اور معمول کے حصّے کے طور پر روزانہ ’ناریل‘ کا پانی پیتی ہیں- ان کا کہنا ہے کہ ’ناریل کا پانی ہمیشہ میرے روزمرہ کے روٹین میں شامل ہے‘۔

ناریل کے پانی کو جلد کے لیے ہائیڈریٹنگ اور نمی بخشنے والے فوائد کے لیے سراہا جاتا ہے جس کی بدولت ناریل میں موجود قدرتی وٹامنز اور معدنیات کی کثرت ہوتی ہے۔ مادھوری نے کہا کہ ناریل کا پانی انہیں تناؤ کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے، انکی جلد کو چمکدار رکھتا ہے اور انکے مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے۔

ناریل کا پانی الیکٹرولائٹس فراہم کرتا ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے اور اس میں پوٹاشیم ہوتا ہے، جو کیلوریز کو کم کرنے اور اس طرح وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، اس قدرتی جوس میں موجود غذائی اجزاء جلد اور بالوں کے لیے بہترین ہیں جو چمکدار اوربالوں کو نئی زندگی دیتے ہیں۔

بیگم کے بیوٹی پارلر میں مبینہ بجلی چوری پکڑے جانے پر گلوکار جواد احمد برہم

ناریل پانی پینے کا بہترین وقت کے بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ، آپ دن کے کسی بھی حصے میں ناریل کا پانی پی سکتے ہیں۔ تاہم، اسے صبح یا ورزش کے بعد پینا زیادہ مفید اثرات رکھتا ہے۔

یہ ہر عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے بھی مفید ہے تاہم ان لوگوں کو جن میں پوٹاشیم کی سطح زیادہ ہے یا گردوں کے مسائل کا معاملہ ہے انہیں زیادہ ناریل پانی پینے میں محتاط رہنا چاہیے۔ اسکے علاوہ صحت کے متعلق جب بھی کوئی نباتاتی غذا مستقل بنیادوں پریا دوا استعمال کرنا چاہیں تو اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں-

More

Comments
1000 characters