بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو اسلام قبول کرنے کے بعد کیا مشکلات پیش آئیں؟ انٹرویو میں سب بتا دیا۔
شرمیلا ٹیگور کا شمار اپنے وقت کی معروف بھارتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز انہوں نے 1959 میں کیا، وہ کئی برس مختلف فلموں میں نظر آئیں، جن میں سے کئی فلمیں ہٹ ہوئیں۔
اداکارہ شرمیلا کی فلمی کیریئر کے دوران مشہور بھارتی کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے ملاقات ہوگئی۔ جس کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اور انہوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا، یوں 1968 میں شرمیلا نے منصور علی خان سے شادی کر لی۔
بھارت کے امیر ترین شخص کی بیوی نے چند ہفتوں میں 18 کلو وزن کیسے کم کیا؟ ٹرینر کا انکشاف
شادی کے بعد شرمیلا نے بھی اسلام قبول کرلیااور اپنا اسلامی نام عائشہ رکھا۔ حال ہی میں شرمیلا ٹیگور کا سوشل میڈیا میں ایک انٹرویو وائرل ہے۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ آسان تھا نہ ہی بہت مشکل، تاہم اب مجھے لگتا ہے کہ میں ہندو مذہب اور اسلام کے بارے میں کافی کچھ جانتی ہوں۔
انٹرویو میں شرمیلا ٹیگور نے بھوپال کی اپنی ساس نواب بیگم ساجدہ سلطان سے ملاقات کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ “جب میں پہلی بار اماں سے ملی، تو میں بہت گھبرائی ہوئی تھی۔
سلمان خان بڑی تقریبات میں شرکت کرنے سے کیوں کتراتے ہیں؟
نواب بیگم نے مجھ سے پوچھا ’میرے بیٹے کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟‘ میں نے کہا کہ ’میں انہیں پسند کرتی ہوں۔‘ انہوں نے پھر پوچھا، ’آپ کا کیا ارادہ ہے؟‘ میں نے جواب دیا،’میں ابھی تک خود نہیں جانتی، میں ابھی ان سے ملی ہوں، تاہم میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں۔
ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ میرا اپنی ساس کے ساتھ باہمی احترام کا رشتہ مضبوط تر ہوتا چلا گیا، جو ان کے مرتے وقت تک قائم رہا۔
کنگنا کی فلم ’ایمرجنسی‘ پر بنگلہ دیش میں پابندی، وجہ کیا ہے؟
یاد رہے کہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی نواب منصور علی پٹودی سے ان کے فلم انڈسٹری کے عروج کے دنوں میں ملاقات ہوئی، دونوں نے پہلی ہی نظر میں ایک دوسرے کو پسند کرلیا تھا۔
منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگورکی شادی کے 43 برس بعد لیجنڈ کرکٹر کا 2011 میں انتقال ہو گیا تھا، جوڑے کے 3 بچوں میں اداکار سیف علی خان، صبا علی خان، اداکارہ سوہا علی خان شامل ہیں۔