کہتے ہیں کہ صحتمند خواتین ہی صحتمند معاشرے کی بنیاد رکھتی ہیں۔ خواتین کی زندگی مختلف مراحل سے گزرتی ہے اور ہر مرحلہ مختلف غذائی ضروریات کا تقاضا کرتا ہے۔ اچھی خوراک، مناسب ورزش، اور ذہنی سکون ہر عمر میں خواتین کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ خواتین کو اپنی عمر کے مطابق کس طرح متوازن خوراک اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ صحتمند زندگی گزار سکیں۔

ٹین ایج میں جسمانی نشوونما کے لیے غذائیت سے بھرپور غذا

ٹین ایج جسمانی نشوونما کی عمر ہے، جہاں غذائیت کی اہمیت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس عمر میں لڑکیاں بلوغت کے مرحلے سے گزرتی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں زیادہ آئرن، پروٹین، اور وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس عمر کی ضرورت جو غذائیں ہیں ان میں آئرن سے بھرپورغذائیں جیسے پالک، دالیں، سرخ گوشت اور پروٹین سے بھرپور غذائیں یعنی انڈے، مچھلی، چکن، گری دار میوے شامل ہیں اسکے علاوہ زیتون کا تیل، ایواکاڈواور مچھلی کا تیل صحت بخش ہیں-

عموما دیکھا گیا ہے کہ اس ایج میں لڑکیا فاسٹ ٖفوڈ اور جنک فوڈ کی طرف بہت راغب ہوتی ہیں صحت کے لیے جنک فوڈ سے پرہیزبےحد ضروری ہے۔ اسکے ساتھ ہی ریفائنڈ شوگر اور ٹرانس فیٹس سے بھی دور رہیں تاکہ ہارمونل بیلنس برقرار رہے۔

30 سال کی عمردراصل مضبوط بنیاد قائم کرنے کا وقت ہوتا ہے

30 سال کی عمر میں خواتین کو ہڈیوں کی مضبوطی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس مرحلے پر کیلشیم اور وٹامن ڈی کی مقدار کو بڑھانا ضروری ہے، خاص طور پر اگر آپ سورج کی روشنی کم حاصل کر رہی ہیں۔

کیلشیم سے بھرپور غذائیں دودھ، دہی، پنیر، بادام، وٹامن D, انڈے کی زردی، مچھلی کا استعمال اپنی غذا میں لازمی رکھیں-

اگر آپ حاملہ ہیں یا اپنے نونہال کو دودھ پلا رہی ہیں تو پروٹین، آئرن، اور وٹامن سی کو لازمی شامل کریں۔

40 سے 50 سال کی عمر کی خواتین، متحرک اور صحتمند رہنے کا دور

یہ عمر میٹابولک تبدیلیوں کا دور ہے، جہاں جسم کو زیادہ ریشے دار غذاؤں، اینٹی آکسیڈنٹس، اور وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ایج میں اینٹی آکسیڈنٹسغذائیں مثلا بیریز، گرین ٹی، کوکوا کا خوب استعمال کریں- ریشے دار غذائیں کھائیں، دالیں، سبزیاں، پھل، وٹامن بی 12، انڈے، مچھلی، دودھ۔ کو اپنی غذاوںمیں شامل کریں-

فٹنیس کا رازیعنی ورزش کو لازمی اہمیت دیں

خواتین کو چاہیے کہ روزانہ 30 منٹ کی واک یا یوگا جسمانی اور ذہنی سکون دیتا ہے۔ اسی طرح 60 سال اور اسکے بعد صحت مند اور متحرک رہنے کا ہنرآپ کو ہمیشہ فٹ اور جوان رکھے گا-

کچھ اہم باتوں کا خیال ہر عمر کی خواتین کورکھنا چاہیے

1. پانی کا وافر استعمال: جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا ضروری ہے۔

2. اچھی نیند: ذہنی سکون اور توانائی کے لیے 7-8 گھنٹے کی نیند لیں۔

3. ذہنی صحت پر توجہ: مراقبہ، مثبت سوچ، اور تفریحی سرگرمیوں سے خود کو خوش رکھیں۔

صحتمند خوراک اور طرز زندگی خواتین کو نہ صرف جسمانی طور پر مضبوط بلکہ ذہنی طور پر بھی متوازن بناتی ہے۔ ہر عمر میں اپنی غذائی ضروریات کو سمجھ کر متوازن خوراک اپنائیں تاکہ آپ اپنی زندگی کے ہر مرحلے میں صحت مند اور خوش رہ سکیں۔ یاد رکھیں، صحتمند خواتین ہی ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کی ضامن ہیں۔

More

Comments
1000 characters