بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کی نمائش پر بنگلہ دیش میں پابندی لگادی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق، بنگلہ دیش میں فلم ’ایمرجنسی‘ کی نمائش روکنے کا فیصلہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات کے باعث کیا گیا ہے۔
شیخ حسینہ سے تعلق رکھنے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ مصیبت میں پڑ گئی
اس فلم میں بنگلہ دیش کے قیام کے پس منظر اور وجوہات کو بھی موضوع بحث بنایا گیا ہے اور بھارتی فوج اور اندرا گاندھی کی حکومت کے کردار، ساتھ ہی شیخ مجیب الرحمن کی حمایت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
فلم میں مجیب االرحمن کا انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل کو بھی بیان کیا گیا ہے اور خیال ہے کہ انہیں عوامل کے باعث بنگلہ دیش میں اس فلم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا معروف اداکار دین اسلام کی دعوت سے منسلک کیسے ہوا؟
”ایمر جنسی“ سے پہلے ”پشپا2“ اور ”بھول بھلیاں3“جیسی فلموں کی بھی بنگلہ دیش میں ریلیز روک دی گئی تھی۔ جو یہ ظاہر کرتی ہے اس فلم پر پابندی کی وجہ صرف فلم کی کہانی نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی تنازعات ہیہں۔
منیکارنیکا فلمز اور زی اسٹوڈیوز کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم ’ایمرجنسی‘ کو گزشتہ سال 6 ستمبر کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہونا تھا تاہم فلم میں موجود کچھ مناظر کی وجہ سے فلم کی ریلیز کا روک دیا گیا تھا۔
اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے فلم میں موجود متنازع مناظر کو ہٹانے کی حامی بھر نے کے بعد بھارتی سینسر بورڈ کی جانب سے فلم کو نمائش کی اجازت مل گئی اور اب یہ فلم 17 جنوری کو بھارتی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔