بالی وڈ کے اسٹارز کی کاپی کرنا یا ان کی طرح دکھنا بھارت میں ایک عام سی بات ہے۔ بہت سے لوگ اپنے پسندیدہ اداکاروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ قدرتی طور پر ان کی طرح ہوں یا پھر میک اپ اور لباس کے ذریعے ۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت میں تقریبا تمام ہی بالی وڈ اسٹارز کے ڈپلیکیٹ موجود ہیں۔

کچھ لوگ تو خاص طور پر اس مقصد کے لیے جراحی بھی کرواتے ہیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ اسٹارز جیسی شکل اختیار کر سکیں۔ یہ ایک قسم کا کلچر بن چکا ہے، جہاں لوگ اپنے پسندیدہ اداکاروں کے انداز، لباس اور حتیٰ کہ بول چال کو بھی اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

شردھا کپور کے موبائل وال پیپر نے کون سا بڑا راز فاش کردیا؟

امیتابھ بچن کے کئی ڈپلیکیٹ ہیں جو کبھی کبھار لوگوں کو بیوقوف بنا دیتے ہیں۔ حال ہی میں ’کون بنے گا کروڑپتی 16‘ کے ایک نئے پرومو میں ایک امیدوار نے امیتابھ بچن کو ان کے ایک ہمشکل سے اپنی ملاقات کا احوال سنایا کہ اس نے ایک شخص سے ملاقات کی جو امیتابھ کی طرح نظر آتا تھا۔

امیدوارنے کہا کہ اس ہمشکل نے لوگوں کو یہ یقین دلایا کہ وہ واقعی امیتابھ بچن ہیں، جس کی وجہ سے وہاں ٹریفک جام بھی ہو گیا۔ یہ سن کر سپر اسٹار خود بھی حیران رہ گئے۔

جونی لیور نے عمران اشرف کیلئے تعریفوں کے پل باندھ دیے

پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک امیدوار جو کہ پیشے کے اعتبار سے ایک کار سیلز مین ہے ہاٹ سیٹ پر بیٹھا ہواہے اور اس ڈپلیکیٹ سے اپنی انوکھی ملاقات کے بارے میں بتا تے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ایک روز ایک صاحب ہمارے شوروم آئے جن کی شکل اور حلیہ آپ جیسا ہی تھا اور اتفاق کی بات ہے کہ میں ہی وہ شخص تھا جس نے انہیں کار فروخت کی۔

امیدوار کا کہنا تھا کہ شوروم کے باہر ٹریفک جام ہوگیا تھا کیونکہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ شوروم میں امیتابھ بچن ہیں ۔ وپہاں لوگوں کا جم غفیر لگ گیا۔ شوروم کے عملے نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

امیدوار نے مزید کہا کہ ان سے مل کر مجھے لگا کہ میں حقیقت میں آپ سے مل رہا ہوں۔

اس پر امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ”ہمارے نام سے نہ جانے کیا کیا ہو رہا ہے“، یہ سن کر امیدوار کے ساتھ ساتھ پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

More

Comments
1000 characters