روزانہ ایک گلاس دودھ پینے سے آنت کے کینسر کے خطرے کو 17 فیصد تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

دودھ ہماری خوراک کا ایک لازمی حصہ ہے جسے ہم اپنی خوراک میں مختلف طریقوں سے شامل کرتے ہیں۔ یہ خاص طور پر جسم میں کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کے کیا فوائد ہوسکتے ہیں۔

یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر آپ روزانہ ایک گلاس دودھ پیتے ہیں تو اس سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی تحقیق نے آنتوں کے کینسر کو کم کرنے کے بارے میں کیا کہا ہے۔

رات کو دودھ پینا فائدہ مند ہے لیکن کچھ نقصانات بھی جان لیں

محققین کے مطابق 1 کپ دودھ میں تقریباً 300 ملی گرام کیلشیم موجود ہوتا ہے۔ فورٹیفائیڈ سویا دودھ سے کیلشیم کا استعمال بھی کولورکٹل کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے۔

محقق کیرن پیپیئر کی تحقیق کے مطابق کیلشیم بائل ایسڈز اور فری فیٹی ایسڈز سے منسلک ہو کر آنت کو کینسر سے بچا سکتا ہے، معدے میں ایک صحت مند تہہ بناتا ہے جو آنت کو نقصان سے بچاتا ہے۔

”ہلدی والا دودھ“ طبی فوائد سے مالا مال

زیادہ دودھ پینے کی عادت بچے میں صحت کے مسائل پیدا کر سکتی ہے

آنت کے کینسر کی علامات میں سے ایک پاخانہ میں نمایاں تبدیلیاں ہیں۔ اسہال یا قبض جو نارمل نہیں ہے، پیٹ کا نامکمل خالی ہونا، پاخانہ میں خون آنا، سرخ یا سیاہ رنگ کا پاخانہ وغیرہ دیکھا جا سکتا ہے۔ پیٹ میں درد، گانٹھ ، پیٹ پھولنا، وزن میں اچانک کمی اور بغیر کسی وجہ کے بہت تھکاوٹ محسوس کرنا۔

کینسر سے بچنے کے لیے اپنی خوراک میں بہت سارے فائبر جیسے اناج، پھل اور سبزیاں شامل کرنا چاہئے، بوائلر مرغی کا گوشت کھانے سے گریز کرنا انتہائی ضروری ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کریں اور شراب اور سگریٹ نوشی نہ کریں، یہ آپ کو کئی دیگر بیماریوں کے خطرے سے بچا سکتا ہے۔

More

Comments
1000 characters