دلہا کو نشے کی حالت میں دیکھ کر بیٹی کی ماں کا دل دہل گیا، شرابی سے اپنی بیٹی کا بیاہ نہیں کرسکتی ، بارات واپس لوٹا دی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بنگلورو کے علاقے میں پیش آیا جہاں دلہا اوربراتی جب شادی کے لئے پہنچے تو رسومات کے لیے دلہا کو منڈپ پر طلب کیا گیا۔ دلہا کی غیر حالت اور الٹے سیدھے قدموں کودیکھ کر ماں کا دل دھل گیا اوراس نے جب یہ پایا کہ دلہا نشے میں ہے تو انہوں نے ہاتھ جوڑ کردلہا اور باراتیوں سے درخواست کی کہ وہ واپس چلے جائیں کیوں کہ وہ ایک شرابی سے اپنی بیٹی کا بیاہ نہیں کرسکتی دلہن کی والدہ کا کہنا تھا کہ ابھی سے ایسے تیور ہیں تو آگے میری بیٹی کے مستقبل کا کیا ہو گا۔
بھارت : دلہن کی شادی ہال میں غبارے میں بیٹھ کر انٹری ، ویڈیو وائرل
بھارت: مالدار مردوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن انجام کو پہنچ گئی
دلہن نے دلہا سے چرس کی فرمائش کردی، پہلی رات کہرام مچ گیا
رپورٹ کے مطابق کچھ لوگوں نے صلح صفائی کی کوشش کی تاہم مرے پر سو درے نشے میں دھت دولہے نے جب آرتی کی تھالی کو اٹھا کر نیچے پھینکا تو یہ طے ہوگیا کہ اب یہ شادی نہیں ہوسکتی ۔
سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کی ماں کے اس جرات مندانہ اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا لگا کہ اب مشرق میں بھی ناک اور لوگوں کی پروا کئے بغیر مائیں اپنی بیٹیوں کے مستقبل کو اہمیت دے رہی ہیں ۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ماں کے یہ جملے کہ میں اپنی بیٹی کی شادی آپ سے نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی آپ کو اپنے خاندان کا حصہ بنانا چاہتی ہوں زبردست تھے۔