گھی جو روٹی سے لے کر دالوں اور سبزیوں تک ہر چیز کا ذائقہ بڑھاتا ہے، صحت کو بہت سے فوائد دیتا ہے۔ اس کے باوجود ماہرین صحت کچھ لوگوں کو اس کا زیادہ استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں۔
دالوں اور سبزیوں میں دیسی گھی کا استعمال نہ صرف ذائقہ کو بڑھاتا ہے بلکہ صحت کے بہت سے فوائد مہیا کرتا ہے۔ دراصل گھی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور وٹامن اے جیسے بہت سے غذائی اجزا صحت کے لیے بہت فائدہ مند تصور کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھی میں موجود بیوٹیرک ایسیڈ جسم میں ٹی سیلز پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں جوبیماریوں سے لڑتے ہیں۔
صحت کے لیے کافی پینے کا بہترین وقت کیا ہے؟
صحت کے اتنے فوائد ہونے کے باوجود کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کے لیے گھی کا استعمال مناسب نہیں ہے؟ ورنہ ان کی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کن لوگوں کو گھی کی زیادہ مقدار کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
جنہیں ہاضمے کا مسئلہ رہتا ہو
سرسوں کا تیل لگائیں ، مچھروں کو دور بھگائیں
اگر آپ بدہضمی اور گیس جیسےمسائل سے پہلے ہی پریشان ہوں تو آپ کو چاہیے کہ گھی کے زیادہ استعمال کی غلطی ہرگز نہ کریں۔ کیونکہ اس کا زیادہ استعمال ہاضمے کے مسائل کو بڑھا سکتا ہے،
دل کا مسئلہ
زیا دہ مقدار میں گھی کا استعمال ان لوگوں کے لیے بھی خطرناک ہوتا ہے جو دل کی تکلیف یا عارضے میں مبتلا ہوں۔ گھی میں موجود فیٹی اسیڈز ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ 10 ملی گرام سے زیادہ گھی کا استعمال نہ کریں۔
اگر وزن کی زیادتی کا شکار ہوں
اگر آپ اپنا وزن کم کرنے کے چکر میں ہوں تو آپ کو غلطی سے بھی گھی کی زیادہ مقدار نہیں لینی چاہیے۔ کیوں کہ گھی کی زیادہ مقدار وزن کو بڑھا سکتی ہے اور فرد موٹاپے کا شکار ہوسکتاہے۔
گھی کھانسی میں اضافہ کرتا ہے
نزلہ، زکام، کھانسی، فلو اور بخار کی کیفیت میں گھی سے پرہیز کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں عام طور پر مریض کھانسی کا شکار ہوجا تا ہے جو گھی کھانے سے مزید بڑھ سکتی ہے۔
دودھ سے الرجی ہوتو
اگرآپ کو دودھ سے الرجی ہوجاتی ہوتو آپ کوگھی استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ گھی اور دودھ دونوں گھی کی مصنوعات مانی جاتی ہیں۔ اس لیے اگر آپ کو دودھ سے الرجی ہے تو گھی یا اس سے تیار کی گئی اشیا سے بھی پرہیز کرنا چاہیے، کیونکہ ایسے افراد میں گھی کھانے سے جلد پر خارش، پیٹ میں گیس، درد، سوجن اور اسہال جیسی علامات دیکھی جاسکتی ہیں۔