بالی وڈ کے مشہور کامیڈین اور لیجینڈ اداکار جونی لیور نے اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔

عمران اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر جونی لیور کا ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بالی وڈ کامیڈین کی تعریفوں کو اپنے لیے سب سے بڑا ایوارڈ قرار دیا۔

نادیہ افگن کی خلیل الرحمان قمر پر سخت جملے بازی

بھارتی اداکار نے اپنی اس مختصر ویڈیو میں عمران اشرف کی اداکاری اور خاص طور پر ان کے کرداروں کی تعریف کی۔ جونی لیور نے عمران کے مشہور کردار ’بھولا‘ کے ساتھ ساتھ ان کے ’ٹرانس جینڈر‘ کردار کی بھی ستائش کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران اشرف نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ ایک شاندار ٹی وی میزبان بھی ہیں، اور ہوسٹنگ ایک مشکل کام ہے جسے وہ بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین کو پاگل کیوں کہا؟

جونی لیور نے مزید کہا کہ عمران اشرف اپنے شو ’مذاق رات‘ میں مہمانوں کے ٹیلنٹ کو بھی نمایاں کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، بھارتی کامیڈین نے مذاق رات کے شریک میزبانوں کی بھی تعریف کی اور بتایا کہ عمران کی ٹیم میں تقریباً سبھی کامیڈین لیجنڈز ہیں۔

انہوں نے مرحوم کمال سردار کےلیے بھی تعریفی جملے کہےاور ان کی مغفرت کی دعا کی۔

جونی لیور کی عمران اشرف کی تعریف کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر شوبز کی شخصیات اور مداحوں نے بھی جونی لیور کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

More

Comments
1000 characters