معروف بھارتی اداکار ٹکو تلسانیہ، جنہوں نے ”دل ہے کہ مانتا نہیں“ (1991)، ”کبھی ہاں کبھی نہ“ (1993) اور ”عشق“ (1997) جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی، جمعہ کو برین اسٹروک کا شکار ہوگئے۔

انہیں ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رشمیکا مندنا زخمی، سلمان خان کی ’سکندر‘ کھٹائی میں پڑ گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی اہلیہ، دیپتی تلسانیا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں برین اسٹروک ہوا، نہ کہ دل کا دورہ۔ وہ ایک فلم کی اسکریننگ میں شرکت کے لیے گئے تھے اور رات 8 بجے کے قریب ان کی طبیعت ناساز ہونے لگی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

70 سالہ اداکار اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں، اور ان کی صحت کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے یہ رپورٹ ہوا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا، لیکن ان کی اہلیہ نے اس کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقتاً ایک برین اسٹروک تھا۔

ٹکو تلسانیہ نے اپنے کیریئر میں ”ہم ہیں راہی پیار کے“ (1993)، ”انداز اپنا اپنا“ (1994)، ”کولی نمبر 1“ (1995)، ”راجہ ہندوستانی“ (1996)، ”جوڑوا“ (1997)، ”بڑے میاں چھوٹے میاں“ (1998)، ”راجو چاچا“ (2000)، ”ہنگامہ“ (2003)، اور ”دھمال“ (2007) جیسی متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی ”دیوداس“ (2002) میں بھی ایک یادگار کردار ادا کیا۔

ٹکو کی بیٹی شیکھا تلسانیابھی اب ایک مقبول اداکارہ ہیں، جنہوں نے ”ستییہ پریم کی کتھا“، ”ویرے دی ویڈنگ“، اور ”پوٹلک“ جیسے پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔ ٹکو کو آخری بار ”وکی ودیا کا وہ والا“ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا، جس میں راج کمار راؤ اور ترپتی ڈمری بھی شامل تھے۔ یہ ویڈیو پچھلے سال ریلیز ہوئی تھی۔

More

Comments
1000 characters