کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مقبول ترین گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

لاہور کی یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کے موقع پر جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ پر قوالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کی تقریب میں قوالوں نے کینڈین گلوکار جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ کو قوالی کی شکل میں پیش کیا جسے سن کر وہاں موجود لوگ بالخصوص سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

جسٹن بیبر کے گھر بیٹے کی پیدائش، پہلی جھلک شئیر کردی

قوالی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہزاروں افراد نے دیکھی۔

’بے بی‘ کو قوالی کا تڑکا دینے کے لیے اس میں روایتی آلات جیسے ہارمونیم، تبلا کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سامعین بیبر کے گانے کا نئے ورژن سے خوب محظوظ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹن بیبر کا بے بی سونگ 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کے البم کا نام مائی ورلڈ 2.0 ہے۔

More

Comments
1000 characters