عمران خان کی سابقہ اہلیہ اونتیکا ملک نے ان کی طلاق کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس سال کو ”سب سے تاریک لمحہ“ قرار دیا۔
بالی ووڈ اداکار عمران خان نے اپنی بچپن کی دوست اونتیکا ملک سے 2011 میں شادی کی تھی، لیکن 2019 میں ان کی علیحدگی ہوگئی۔ اونتیکا نے حال ہی میں اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس وقت کو ”سب سے تاریک ترین لمحہ“ قرار دیا اور بتایا کہ انہوں نے اس عرصے کے دوران خود کو ٹوٹا اور کھویا ہوا محسوس کیا .
اسے جینے دو،جب سلمان خان نے کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ وویک اوبرائے کا مذاق اڑایا
اونتیکا نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لوگوں کو معاف کرنے اور آگے بڑھتے رہنے کی بات کی ہے۔
ان کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہاں ہماری زندگی دراصل زیادہ نہیں ہے تو اگر آپ کو اس دنیا میں اپنی عمر بڑھانے کا موقع ملے تو آپ اس کے لیے تیار رہیں، یہاں اپنے وقت کے ساتھ انصاف کریں، اپنے دل کو خطرے میں ڈالیں، اظہار کریں، دوسروں کا خیال رکھیں اور انہیں بہتر حالت میں چھوڑیں جیساکہ آپ نے انہیں پایا تھا، وہ سب کچھ بنیں جو آپ ہیں، اسی طرح محبت کریں جیسا آپ محبت کرنے کی امید رکھتے ہیں اور لوگوں سے ارادے اور گہرائی کے ساتھ محبت کریں۔
اپنی کیپشن میں اوانتیکا نے 2019 کے بعد پہلی بار دو دوستوں سے ملاقات کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ آخری بار جب انہوں نے مجھے 2019 میں دیکھا تھا، وہ سال جب میں ٹوٹ گئی اور بکھر گئی تھی اور پھر انہوں نے مجھے اب دیکھا اور دونوں نے مجھ سے یہی کہا کہ وہ آخرکار مجھے حقیقی طور پر دیکھ رہے ہیں، جو کہ میری اصل شخصیت ہے اور جو خوشی وہ دیکھتے ہیں وہ میری آنکھوں میں جھلک رہی ہے، لیکن سب سے بہترین بات جو انہوں نے کہی، وہ یہ تھی کہ میں زندگی جی رہی ہوں۔
اوانتیکا نے مزید لکھا کہ ان کے دوستوں کے مشاہدات نے انہیں اس مقام تک پہنچنے کے سفر پر غور کرنے پر مجبور کیا۔
اونتیکا ملک نے یہ بھی شیئر کیا، ”اپنے مشکل ترین لمحات کے دوران میں نے اپنے آپ کو یاد دلایا کہ اگر میں اپنے اندر کی محبت کو پھیلانے پر توجہ مرکوز کروں تو کائنات اس محبت کو واپس کر دے گی۔ جو کچھ اندر ہے وہ باہر سے ظاہر ہوتا ہے۔“
انہوں نے اس پوسٹ میں تلخی کی بجائے محبت، خوف پر ہمت، ناامیدی پر یقین، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ”ہمیشہ امید کو تھامے رکھنا“ پرزور دیا۔ اس نے فخر کے ساتھ ذکر کیا کہ وہ مشق کرنا سیکھ رہی ہے اور خود سے زیادہ پیار دکھا رہی ہے۔
عمران خان اور اونتیکا ملک نے اپنے تعلقات کا آغاز اس وقت کیا جب وہ دونوں 19 سال کے تھے اور 10 جنوری 2011 کو اپنے چچا عامر خان کے گھر پر ایک چھوٹی سی تقریب میں ان کی شادی ہوئی۔ 2014 میں ان کی ایک بیٹی عمارہ کی پیدائش ہوئی۔ آٹھ سال تک شادی میں رہنے کے بعد، انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور 2019 میں باضابطہ طور پر طلاق لے لی۔ عمران اب لیکھا واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔