معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عاصم محمود اپنی بہترین اداکاری اور خوبصورت شخصیت کی وجہ سے بہت مشہور ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا اور جلد ہی اپنی صلاحیتوں کی بدولت ناظرین کے دل جیت لیے، وہ مختلف ڈرامہ سیریلز میں مرکزی اور معاون کرداروں میں نظر آئے، جہاں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔

حال ہی میں اداکار عاصم محمود نے ایک ٹی وی شو میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کا ذکر کیا ، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سیالکوٹ کے گورنمنٹ کالج آف کامرس سے بی کام کیا ہے، اس کالج کے قریب ہی لنڈا بازار لگتا کرتا تھا۔

لڑکی ہے یا کوئی سزا، اداکار عاصم محمود کا اظہارِ افسوس

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن اپنے دوستوں کےساتھ لنڈا بازار سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے وہاں خریداری کا ارادہ کیا اورایک جیکٹ خرید لی ، اس جیکٹ میں بہت ساری جیبیں تھیں، دکاندار نے اس جیکٹ کی قیمت 150 روپے مانگ تھے اور میں نے 100 روپے میں یہ جیکٹ خرید لی۔

سینئر اداکار اداکار عاصم بخاری دھوکہ دہی کا شکار

انہوں نے کہا کہ گھر جا کر فوراً اس جیکٹ کو دھونے کے لیے ڈال دیا ، دھلنے کے بعد اس کی استری بھی کی ، استری کرتے ہوئے ایسا لگا کہ ایک جیب میں کچھ رکھا ہوا ہے، جیب کو چیک کیا تواس میں سے 100 پاؤنڈ کا نوٹ نکل آیا جو اُس دور میں بھی بڑی رقم تھی کیونکہ اگلے دن میں نے اسے کرنسی ڈیلر سے ایکسچینج کروایا تو اس کے بدلے مجھے 9 ہزار روپے ملے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس زمانے میں انہیں ہفتے کی پاکٹ منی 500 روپے ملتی تھی اور جب مجھے یہ نوٹ ملا تو بہت خوشی ہوئی، ان پیسوں کی میں نے دوستوں کی پارٹی کی ، گھر کے لیے کچھ خریداری کی اور باقی پیسوں سے اپنے لیے بھی خوب ڈٹ کر چیزیں خریدیں۔

More

Comments
1000 characters