جب جاپان کے شوجی موریموٹو کو 6 سال پہلے اپنی دفتری ملازمت سے برطرف کیا گیا تو ان کے باس نے سخت الفاظ میں کہا کہ وہ کمپنی کے لیے ”بے کار“ ہیں۔
موریموٹو نے اس تنقید کو اپنے لیے ایک موقع (Opportunity) میں بدل ڈالا اور کچھ نہ کرنے کے فن کو ایک منافع بخش کیریئر میں ڈھال لیا!
”کچھ نہ کرنا“ صرف موجودگی ایک پیشہ؟
موریموٹو نے اپنی منفرد صلاحیتوں کو اجنبی لوگوں کے لیے کرائے کی سروسز میں استعمال کرنا شروع کیا۔ ان کا کام بس اتنا ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ موجود رہتے ہیں اور ان کی درخواستوں پر وقت گزارتے ہیں۔
جنت مرزا کا جاپان کے لوگوں کو ’نفسیاتی‘ کہنا مہنگا پڑ گیا
مثال کے طور پر، وہ کبھی کسی رنر کے میراتھن ختم کرنے کا انتظار کرتے ہیں، کبھی کسی بور کلائنٹ کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہیں، یا کنسرٹ میں کسی کی جگہ شریک ہوتے ہیں۔ ایک مرتبہ انہیں ایک خاتون نے طلاق کے کاغذات تیار کرتے وقت کافی شاپ پر ساتھ دینے کے لیے بلایا تھا۔
موریموٹو کوئی نفسیاتی معالج نہیں، لیکن ان کے کلائنٹس کو اکثر ان کی موجودگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ صرف سنتے ہیں، بغیر مشورے کے۔ کبھی کبھار انہیں سرد موسم میں گھنٹوں کھڑا ہونا پڑتا ہے یا کسی بڑے ہال میں بغیر کچھ بولے اسٹیج پر موجود رہنا ہوتا ہے۔
ایک سال میں 80 ہزار ڈالر کی آمدنی
ان کو سالانہ تقریباً ایک ہزار آرڈرز ملتے ہیں ۔ اوران کے کلائنٹس اپنی ضرورت کے مطابق ادائیگی کرتے ہیں، جو دو سے تین گھنٹوں کے لیے 65 سے 195 ڈالر تک ہوتی ہے۔ پچھلے سال، انہوں نے تقریباً 80 ہزار ڈالر کمائے!
تنہائی یا ضرورت؟ ایک منفرد خیال آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔
جاپان میں، جہاں رومانوی تعلقات اور شادی سے گریز بڑھ رہا ہے، لوگ صحبت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے رینٹل سروسز کا سہارا لیتے ہیں۔ موریموٹو کا ماننا ہے کہ ان کے کام کا سب سے خوبصورت پہلو نئے لوگوں سے ملنا اور ان کی کہانیاں سننا ہے۔
تاہم لڑکے کا یہ غیر روایتی پیشہ جاپانی معاشرت میں تنہائی کے مسئلے کی عکاسی کرتا ہے، لیکن اس کے ساتھ یہ دکھاتا ہے کہ کس طرح ایک منفرد خیال آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔
’کوئی اس کلینر کے پیسے بڑھاؤ‘، صاف شفاف شیشے سے ٹکرا کر متعدد افراد زخمی
موریموٹو کا کہنا ہے ، ’میں اپنی زندگی کے ہر لمحے سے خوش ہوں۔ نیا آرڈر، نئی کہانی، اور نئے لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔‘
تو، کیا آپ بھی ”کچھ نہ کرنے“ سے کچھ بڑا کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں- اس کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ ”ؑاعتماد“ یا ٹرسٹ سب سے اہم نکتہ ہے، اور جاپانی قوم دنیا بھر میں اپنی محنت، دیانت داری، اور قابلِ اعتماد ہونے کے لیے مشہور ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ روایات کو زندہ رکھنے اور دوسروں کا احترام کرنے کا ہنر انہیں منفرد بناتا ہے۔
اسکے ساتھ ہی ہم اس بات کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتے کہ بظاہر ’کچھ نہ کرنا‘ درحقیقت اپنا وقت سیل کرنا ہے۔ دنیا کے ہر کام میں ہم اپنا وقت سیل کر رہے ہوتے ہیں اورموریموٹو یہ کام اپنے انداز سے انجام دے رہا ہے –
نوکری چاہئیے تو 20 لاکھ تنخواہ آپ دفتر کو دیں گے، انوکھی پیشکش
لوگوں کی ضرورت کا پورا کرنا، انکے لئے آسانی فراہم کرنا اور اسکے بدلے میں معاوضہ لینا دراصل ان سب ہی باتوں کا امتزاج ہے یعنی ضرورت، تنہائی یا پرابلم سولونگ حقیقت میں کام ہے تاہم یہ اپنی نوعیت کا انوکھا کام ہے جو سروس دینے کے ساتھ بظاہر میل جول لگتا ہے- جس کا دلچسپ اظہارموریموٹو نے بھی کیا ہے۔