بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بیٹا ساتھی اداکاراؤں میں شادی کیلئے ایسی خوبی تلاش کرتے ہیں جس کا ملنا مشکل ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سلیم خان نے کہا کہ ان کا بیٹا سلمان شادی کیلئے ساتھی اداکاراؤں میں ماں کی شبیہہ ڈھونڈتا ہے جو آسان نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ان کی اب تک شادی اب تک نہیں ہوسکی او وہ کنوارے ہیں۔
سلمان خان میری نقل کرتے تھے، حسن جہانگیر
59 سالہ دبنگ اداکار سلمان خان کا نام ماضی میں بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے جن میں کترینہ کیف، سومی علی اور سنگیتا بجلانی اور ایشوریا رائے جیسی اداکارائیں شامل ہیں۔ تاہم کسی کے ساتھ بھی بات شادی تک نہیں پہنچ سکی۔
سلمان خا ن اپنی والدہ سےبہت محبت کرتے ہیں اوران کی آئیڈیل ان کی ماں ہی ہے اس لیے وہ اپنی شریک سفر میں بھی اپنی ماں جیسی خوبیاں چاہتے ہیں۔
مسلمان اہلیہ نے غیر مسلم بھارتی اداکار سے اسلام قبول کروا لیا
اس حوالے سے سلمان کے والد سلیم خان نے بھی ایک پرانے انٹرویو میں تسلیم کیا ہے کہ سلمان کی شادی نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ جب کسی سے تعلق قائم کرتے ہیں تو اس میں اپنی والدہ جیسی گھرداری کی خصوصیات تلاش کرنے لگتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ اداکارہ اپنا کیرئیر چھوڑ کر اپنی تمام توجہ گھر کی ذمہ داریوں پر مرکوز رکھے۔
ان کے والد کے مطابق یہ توقع حقیقت پسندی کے خلاف ہے، کیونکہ کیریئر پر مبنی زندگی گزارنے والی خواتین سے مکمل طور پر گھر داری کی توقع رکھنا غلط ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کام کرنے والی اداکارہ کے لیے بچوں کی پرورش، ان کا ہوم ورک کروانے یا ان کے لنچ تیار کرنے جیسے روایتی گھرداری کے کام کرنا ممکن نہیں۔