برطانیہ کے شہر لیورپول میں میک کولی اسکوائر پر واقع ایک آئرش بار میں لگے شیشیے کے دروازے نے متعدد لوگوں کی ناکیں سُجا دی ہیں۔
بار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں کئی افراد کو بار میں نصب شیشے کے دروازے سے ٹکراتے دکھایا گیا ہے۔
صرف ایک دو لوگوں کی بات ہوتی تو ٹھیک تھا، لیکن بار میں داخل ہونے والے اور باہر نکلنے والے تقریباً نے اپنا چہرا اس شیشے میں ٹھوکا۔
ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صرافین کافی محظوظ ہو رہے ہیں، اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جس نے بھی اس شیشے کو چمکایا ہے اس کے اس شاندار کام پر پیسے بڑھائے جائیں۔
ایک صارف نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’صفائی کرنے والے کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے‘۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’میں بہت حیران ہوں کہ ہم کیسے بچ گئے‘۔
اسی حوالے سے ایک اور مختصر کلپ میں بار کے الرٹ باؤنسر نے ایک شخص کو شیشے پر اس کا چہرہ ٹکرانے سے روکنے کی کوشش کی، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ وہ فوراً سیدھا اس شیشیے میں جا گھسا۔
کنسرٹ اسکوائر لیورپول کی نائٹ لائف کا مرکز ہے، جس میں اسٹوڈنٹس، مقامی لوگ اور سیاح رات گزارتے ہیں۔