ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ پونم ڈھلون کے گھر چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے خار میں بالی ووڈ اداکارہ کے بیٹے کے گھر چوری کی واردات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی۔

62 سالہ اداکارہ کے بیٹے کے گھر ایک رنگ ساز نے چوری کی واردات کی اور ایک لاکھ بھارتی روپے کا ہیروں کا ہار، ہزاروں روپے نقدی اور 500 امریکی ڈالرز بھی چرا لئے۔

شردھا کپور پر جیولری ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد کردیا گیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے بیٹے کی دبئی سے واپسی پر چوری کا شک ہوا تو چیک کرنے پر گھر سے قیمتی ہار اور پیسے غائب تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے بیٹے نے چوری کا مقدمہ درج کرایا، جس پر 6 جنوری کو رنگ ساز سمیر کو گرفتار کرلیا گیا اور اس نے پولیس کے سامنے واردات کا اعتراف بھی کر لیا۔

’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے اداکار اسپتال میں داخل، جذباتی ویڈیو شئیر کردی

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ چوری کے پیسوں سے اس نے اپنے ساتھ رنگ کرنے والے دوستوں کی دعوت بھی کی۔ تاہم پولیس نے ملزم سے نقدی بھارتی روپے اور امریکی ڈالر برآمد کرلئے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پونم ڈھلون نے 1980 کی فلم ریڈ روز، درد، رومانس، سوہنی ماہیوال سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، لوگ آج بھی ان کی فلموں اور اداکاری کا یاد کرتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters