”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ سے شہرت پانے والے اداکار گروچرن سنگھ اسپتال میں داخل ہیں۔
حال ہی میں سنگھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ اگرچہ اداکار نے اپنے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ نہیں بتائی، لیکن انہوں نے کہا، ”حالات ہہت زیادہ خراب ہو گئے ہیں“۔
روشن سوڈھی کے نام سے شہرت پانے والے گروچرن سنگھ نے منگل کو انسٹاگرام پر ہسپتال کے کمرےسے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔
1970 کی مشہور بالی ووڈ فلم جس نے چین میں بار بار ریلیز ہوکر تہلکہ مچایا
سنگھ، نے ویڈیو میں اپنے بیمار ہونے کا دعویٰ کیا انہوں نے اپنے ہسپتال کے کمرے کا ایک منظر شیئر کیا۔ ان کے ہاتھ پر ایک کینولا دکھائی دے رہا تھا۔ٹی ایم کے او سی اداکار کو نیلے اور پیلے رنگ کی جرسی میں دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے سر پر شال اوڑھی ہوئی تھی۔
گروچرن اپریل میں لاپتہ ہونے کے بعد 2024 میں سرخیوں میں آئے تھے۔ وہ مئی میں اپنے دہلی گھر واپس آئے اور کہا کہ انہیں کچھ ذاتی اور پیشہ ورانہ مسائل کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے وہ ”روحانی سفر“ پر نکلے ہیں.
شردھا کپور پر جیولری ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد کردیا گیا
اپریل میں، گروچرن کے پریشان والد نے دہلی پولیس میں شکایت درج کروائی، جس میں ممبئی روانگی کے بعد سے اپنے بیٹے کے اچانک لاپتہ ہونے کی تفصیل دی گئی۔ اس کے والد کے بیان کے مطابق، گروچرن، جو دہلی میں اپنے والدین سے ملنے گئے تھے، کے ممبئی واپس آنے کی امید تھی۔ لیکن وہ شہر نہیں پہنچا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران، پولیس کو پتہ چلا کہ اداکار مالیاتی لین دین کے لیے متعدد بینک اکاؤنٹس چلا رہا تھا اور درست مالی حالت میں نہ ہونے کے باوجود اکثر کریڈٹ کارڈز کا استعمال کرتا تھا۔
گروچرن نے 2012 تک تارک مہتا کا اولٹا چشمہ میں روشن سنگھ سدھو کا کردار ادا کیا، لیکن اپنے مداحوں کی وجہ سے 2013 میں واپس آگئے۔ آخرکار انہوں نے 2020 میں شو چھوڑ دیا۔ بلوندر سنگھ سوری نے ان کی جگہ لی۔