معروف پاکستانی ٹک ٹاکر واداکارہ جنت مرزا جاپانی قوم پر تنقید کرنے سے مشکل میں پھنس گئیں۔
جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے جاپان کی طرزِ زندگی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
نوین نقوی نے سفید بال اور شادی نہ کرنے کا راز کھول دیا
جب پوڈکاسٹ کی میزبان حنا الطاف نے ان سے جاپانی قوم کی صفائی پسندی کے حوالے سے سوال پوچھا تو انہوں نے جواب میں کہا تھا کہ جاپان میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں عوامی مقامات پر آپ کو کہیں کوئی کوڑا دان نظر نہیں آئے گا کیونکہ وہاں پر یہ اصول ہے کہ آپ گھر سے باہر کہیں بھی کچھ بھی کھائیں پیئیں گے تو جو بھی کچرا ہوگا اسے اپنے ساتھ گھر لے کر جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی نہیں بلکہ گھر لے جا کر بھی آپ اس کچرے کو ایک کوڑے دان میں نہیں ڈال سکتے بلکہ اگر آپ نے پانی کی بوتل پھینکنی ہے تو آپ اس بوتل پر لگا ہوا لیبل اتار کر الگ کوڑے دان میں ڈالیں گے، بوتل کو دبا کر بالکل سیدھا کرنے کے بعد الگ کوڑے دان میں ڈالیں گے اور اس کے ڈھکن کو الگ کوڑے دان میں ڈالیں گے۔
معروف یوٹیوبر کی افغانستان میں موت کی خبروں نے ہنگامہ مچا دیا، حقیقت کیا ہے؟
جنت مرزا نے بتایا کہ جاپان کے اس عجیب سے اصول کی وجہ سے وہاں ہر گھر میں 1 نہیں بلکہ 3 کوڑے دان رکھے جاتے ہیں اور ان میں اسی انداز سے کوڑا پھینکا جاتا ہے۔
اُنہوں نے جاپانی لوگوں کو نفسیاتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ایسا کون کرتا ہے کہ کھانے پینے کے بعد کچرے کی ایک ایک چیز الگ الگ کر کے پھینکی جائے۔
جنت مرزا کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین صفائی کے معاملے میں جاپانی قوم کے حساس ہونے کو تفسیاتی کہنے پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کاموقف ہے کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ مسئلے کا حل ہے کیونکہ جاپان کے لوگ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں، ان کی ترقی کاراز ہی یہی ہے کہ وہ لوگ اپنے ملک سے وفادار ہیں، وہ ایک بہترین قوم ہیں اسی لیے دنیا انہیں جانتی ہے اور ان سے متاثر ہے۔