چیا کے بیج دیکھنے میں جتنے چھوٹے ہیں غذائیت میں اتنے ہی پاور ہاؤسز ہیں۔ ان کے اندر فائبر، پروٹین، صحت بخش چکنائی، وٹامنز اور معدنیات وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔

چیا کے بیجوں کو بھگوکر استعمال کیا جائے تو یہ جیل جیسے بن جاتے ہیں۔ اس سے انہیں ہضم کرنا آسان ہو جاتا ہے اور غذائی اجزاء کو بہتر طور پر جذب ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔

لونگ آپ کو سردیوں میں گرم رکھنے میں کس طرح مدد کرتی ہے؟

یوں تو چیا کے بیج ہر موسم میں فائدہ دیتے ہیں لیکن سردیوں میں بھیگے ہوئے چیا کے بیجوں کا استعمال صحت کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے جو سرد موسم میں میں جسم می توانائی پیدا کرتے ہیں، ان بیجوں میں موجوداینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار سوزش سے لڑنے اور آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔

سردیوں میں بھیگے ہوئے چیا سیڈز کھانے کے فوائد پر نظر ڈالی جائے تو اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

بہترہائیڈریشن

سردیوں کے موسم میں اکثر لوگوں کو پیاس نہیں لگتی ہے اس لیے وہ کم پانی پیتے ہیں لیکن اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے گرمیوں کے ساتھ ساتھ سردیوں میں بھی جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا بہت ضروری ہے۔ بھیگے ہوئے چیا کے بیج اس سلسلے میں مدد کر سکتے ہیں کیونکہ وہ پانی کو جذب کرتے ہیں اور جیل جیسا مادہ بناتے ہیں۔ چیا سیڈز کی یہ خصوصیت پانی کی کمی سے نمٹنے میں مدد کرتی ہے۔

ہاضمے میں بہتری

چیا کے بیجوں میں گھلنے والے اورغیر حل پذیر دونوں قسم کے فائبر ہوتے ہیں جو صحت مند نظام انہضام کے لیے ضروری ہیں۔ چیا کے بیج بھگونے سے نرم ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ہضم کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اور ریشہ کو نظام انہضام تک پہنچنے میں آسانی ہوتی ہے۔ ان میں موجود فائبر آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور قبض ہونے سے روکتا ہے۔

توانائی برقرار رکھتے ہیں

چیا کے بیج اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، پروٹین اورغذائیت سے بھرپور فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں جو سست روی سے ہضم ہوتے ہیں اس طرح بھیگنے پر یہ دیرپا توانائی فراہم کرتے ہیں۔

وزن کو کنٹرول میں رکھتے ہیں

چیا کے بیجوں میں پائے جانے والے فائبر، صحت مند چکنائی اور پروٹین وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سردیوں کے دوران جب لوگ سکون بخش غذائیں زیادہ کھاتے ہیں تو بھیگے ہوئے چیا کے بیج معدے میں پھیلتے ہیں۔ پیٹ بھرنے کا احساس رہتا ہے اور بھوک کی اشتہا کم ہوتی ہے۔ جو جسمانی وزن کو کنٹرول رکھنے میں معاون بن جاتے ہیں۔

چمکتی ہوئی خوبصورت جلد

سردیوں میں جلد سخت اور کھردری ہوسکتی ہے ہوا میں نمی کم ہونے کی وجہ سےجلد میں خشکی پیدا ہوتی اور جلن ہوتی ہے۔ چیا کے بیج، خاص طور پر جب بھیگے ہوئے ہوں، صحت مند چکنائیوں پر مشتمل ہوتے ہیں یہ چکنائی جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتی ہے اور وہ سرد موسم کی وجہ سے خشک نہیں ہوتی ہے۔

دل کی مضبوطی

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کو دل کے لیے صحت مند فوائد کے طور پر جانا جاتا ہے اور چونکہ چیا کے بیج میں اس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس لیے وہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور جسم میں سوزش کو کم کرکے قلبی امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

سردیوں کے دوران اکثر لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا ہے۔ خوراک میں بھیگے ہوئے چیا کے بیجوں کو شامل کرلیا جائے تو کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنا کر بلڈ پریشر کو کم کرنے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کیا جا سکتاہے۔

ہڈیوں کی صحت

چیا کے بیج کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس جیسے ضروری معدنیات کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ سب ہڈیوں کو مضبوط رکھنےکے لیے ضروری ہیں۔ چیا کے بیجوں کو بھگونے سے ان معدنیات کو زیادہ دستیاب بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جسم انہیں زیادہ آسانی سے جذب کر سکتا ہے۔

سردیوں میں جب ہماری سر گرمیاں محدود ہوتی ہیں اور سورج کی روشنی کا کم سامنا کرنے کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی ہوجاتی ہے۔ جو ہڈیوں کی صحت پراثر اندازہو سکتی ہے۔ چیا کے بیجوں میں موجود معدنیات ہڈیوں کی کثافت اور مضبوطی کو سہارا دینے میں مددگارثابت ہوتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters