آج کل سوشل میڈیا پر کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
گوہر رشید کی جانب سے انسٹاگرام پرایک ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد دونوں کے درمیان شادی کے معاملے میں افواہوں نے سر اٹھا لیا ہے۔
کراچی کے عالمی شہرت یافتہ اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بھنگوار کے بھارت میں بھی چرچے
ان افواہوں کے مطابق مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔
گوہر رشید نے ویڈیو کے کیپشن میں ’بسم اللہ 2025‘ لکھا، ویڈیو میں شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، شہزاد شیخ ان کی اہلیہ، کبرٰی خان اور دیگر قریبی دوستوں کو ایک ساتھ کسی ایونٹ کی تیاری میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔
دنانیر مبین کی احد رضا میر کے ساتھ خوبصورت ویڈیو وائرل
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گوہر اور کبریٰ کی شادی کی تیاریاں کراچی میں جاری ہیں اور گزشتہ رات دونوں اداکاروں کے دوستوں نے ڈانس پریکٹس بھی کی۔
واضح رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان قریبی دوستی کی وجہ سے کئی عرصے سے مشہور ہیں اور کہا جاتا ہے کہ دونوں میں گہرا تعلق ہے۔ تاہم ان دونوں کی جانب سےاب تک اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
چند ماہ قبل دیے گئے ایک انٹرویو میں گوہر رشید نےکہا تھا کہ وہ سنگل نہیں بلکہ وہ کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں انہوں نے نام لیے بغیر دعوی کیا تھا کہ اب ان کے بغیر وہ اپنی زندگی کا تصور نہیں کرسکتے ہیں۔