پڑوسی ملک بھارت میں بھی کراچی کے عالمی شہرت یافتہ اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بھنگوار کے چرچے ہونے لگے ہیں۔

بھارت بھی ہاضم بھنگوار کے فیشن سینس کو سرہانے اور ان کی صلاحیتوں پر داد دینے سے پیچھے نہ ہٹ سکا۔

بھارت میں سیلیبرٹیز کی کوریج کرنے والے مشہور پیپرازی ”ویرل بھایانی“ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کراچی کمشنر آفس کے اسسٹنٹ کمشنر کی ایک تقریب کی ویڈیو اپلوڈ کی۔

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا، ’اسٹائل اور سبسٹینس کے ساتھ دقیانوسی تصورات کو توڑتے ہاضم بھنگوار! کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر ہازم بھنگوار سے ملیں، جو صرف ایک لیڈر ہی نہیں بلکہ اسٹائل آئیکون، گلوکار اور نغمہ نگار بھی ہیں۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ ہر اس شعبے میں سبقت لے سکتے ہیں جس کے بارے میں آپ پرجوش ہیں‘۔

ہاضم بھنگوار ماضی میں بھی دنیا بھر کی سوشل میڈیا پر چھائے رہے ہیں۔ اب بھارت کے یوٹیوبرز اور وی لاگرز اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کی ماڈلنگ کو اپلوڈ کر رہے ہیں۔

ہاضم بھنگوار کی جاری ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

More

Comments
1000 characters