مشہور جنوبی بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کے اسٹار رام چرن اور پون کلیان کی نئی فلم ’گیم چینجر‘ کے پری ریلیز ایونٹ میں شریک ہونے والے دو مداح ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آندھرا پردیش کے شہر راجمندری میں منعقدہ ایونٹ کے بعد دو مداح اراوا منیکانتا اور تھوکڑا چرن واپسی پر موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے۔ اس دوران مخالف سمت سے آنے والی وین ان کی موٹرسائیکل سے ٹکرا کر گئی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوئے۔
رام چرن کا سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ پر دلچسپ تبصرہ وائرل
زخمی مداحوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر دل راجو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے 10 لاکھ بھارتی روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
کوہلی کی اہلیہ انوشکا نے کس اداکار کا رشتہ ٹھکرایا؟
واضح رہے کہ بھارت میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی فلم ایونٹ کے دوران مداح حادثے کا شکار ہوئے ہوں۔ اس سے قبل جنوبی بھارتی سپر اسٹار الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے موقع پر بھگدڑ میں ایک خاتون مداح ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ اس کے بیٹے سمیت چند افراد زخمی ہو گئے تھے۔