بگ باس کے سیٹ پر اپنی فلم ’گیم چینجر‘ کی پروموشن کے دوران میگا اسٹار رام چرن نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کے حوالے سے اپنے ریمارکس دیے جو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئے۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تامل فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار رام چرن اداکار بگ باس میں اپنی حالیہ شو کے دوران اپنے جوش پر قابو نہیں رکھ سکے۔
اداکار رام چرن نے فلم سکندر کیلئے اپنی ایکسائٹمنٹ کا اظہار کرتے ہوئے سلمان خان کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”سلمان بھائی، تھوڑی دیر ہوگئی لیکن مجھے آپ کی فلم سکندر بھی دیکھنی ہے۔“
حنا آفریدی نے سلمان خان سے محبت کا کھلااعلان کر دیا
اداکار رام چرن کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کیارا ایڈوانی نے بھی فلم ’سکندر‘ کے ٹیزر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’واقعی فلم سکندر کا ٹیزر انتہائی بے مثال ہے‘۔
اداکار کیارا اور رام چرن کی جانب سے فلم سکندر کی ریلیز کیلئے دکھائی جانے والی ایکسائٹمنٹ کا جواب دیتے ہوئے سلمان نے جواب دیا کہ ”جی ضرور دیکھئے گا“ فلم عید پر ریلیز کی جائے گی۔
چیتے نے سلمان خان کی دشمن برادری کے بھگوان کا اوتار مار ڈالا، 7 صدمے سے ہلاک
”سنا ہے بہت سارے لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں، بس میرے مڑنے کی دیر ہے“ کے جاندار ڈائیلاگ کے ساتھ فلم سکندر کے ٹیزر کا آغاز سلمان خان کی ایک میوزیم میں چہل قدمی کے ساتھ ہوتا ہے۔
ٹیزر میں دکھائے جانے والے سلمان خان کے کردار سکندر نے اپنی پراسرار شخصیت، بے باک کردارنے اسکرین پر اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔
سلمان خان اور بشنوئی گینگ کے درمیان ہونے والی سرد جنگ کے دوران سکندر کے ڈائیلاگ ”سنا ہے بہت سارے لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں“ بس میرے مڑنے کی دیر ہے’ نے مداحوں میں مقبولیت حاصل کرلی ہے۔