بھارتی ماہر نجوم نے بالی ووڈ کی فلمی جوڑیوں ابھیشیک بچن اور ایشوریارائے اور سوناکشی سہنا اورظہیر اقبال کی شادیوں کوطلاق پر ختم ہو نے کی پیشن گوئی کی ہے۔

بالی ووڈ کے معروف پاور کپل ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن تقریباً 18 سال سے ایک ساتھ ہیں، جبکہ نئے شادی شدہ جوڑے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال جون 2024 میں رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں۔ دونوں جوڑے اپنی محبت اور خوشیوں کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن حال ہی میں ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے ایک حیران کن پیش گوئی کی ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی ہندو بیوی سے اسلام قبول کرا لیا؟

سشیل کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ دونوں جوڑوں کی شادیاں طلاق پر ختم ہو جائیں گی۔

اتنا ہی نہیں انہوں نے سوناکشی اور ظہیر کی طلاق کے طریقہ کار کے بارے میں کچھ چونکا دینے والی تفصیلات کا بھی ذکر کیا۔

رونالڈو کا اپنی گرل فرینڈ جارجینا کو ’بیوی‘ کہنا بھاری پڑ گیا

ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ پر نظر آئے اور اسی دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بالی وڈ کے دو مشہور جوڑیوں کی مستقبل میں طلاق کی پیش گوئی کی، جن میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شامل ہیں۔

جب نجومی نے سوناکشی اور ظہیر کے تعلقات کے خاتمے کی پیش گوئی کی تو میزبان جے نے اپنے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوڑے نے حال ہی میں شادی کی ہے۔

تاہم، نجومی نے اپنی پیش گوئی میں ان حالات کے بارے میں مزید تفصیلات شامل کیں جن میں طلاق واقع ہو گی۔ سشیل کمار سنگھ نے وضاحت کی کہ سوناکشی سنہا کی طلاق ہوگی لیکن بچہ ہوجانے اور بہت لڑائی جھگڑے کے بعد۔ بچے کی پیدائش کے بعد دونوں میں شدید بحث و تکرار ہوگی، جو ہاتھا پائی تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس شادی کا اختتام انتہائی خراب ہوگا۔

فی الحال سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بعد خوشیوں سے بھرپور دن گزر رہے ہیں۔ یہ جوڑا حال ہی میں آسٹریلیا میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے پہنچا، جہاں انہوں نے مختلف تفریحات کا لطف اٹھایا۔

نیا شادی شدہ جوڑا اپنے مداحوں کو اپنی چھٹیوں کی تازہ ترین خبروں سے اپڈیٹ رکھتا ہے۔ بنجی جمپنگ، اسکائی ڈائیونگ، کرکٹ میچز، اور سفاری کی یادگار لمحات نے ان کی چھٹیوں کو خاص بنایا ہے۔

نجومی نے جس دوسرے جوڑے کی طلاق کی پیش گوئی کی تھی وہ ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے ہیں، درحقیقت انہوں نے کہا کہ سابق مس ورلڈ ’100 فیصد‘ طلاق لے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ پیش گوئی 8 ماہ پہلے ہی کر چکے ہیں، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے چھائی ہوئی ہیں پر جوڑا ہر کچھ عرصے بعد بغیر کچھ کہے ہی انہیں غلط ثابت کردیتا ہے۔

کیا یہ پیش گوئی سچ ثابت ہوگی؟ اس کا جواب تو وقت ہی دے گا، لیکن فی الحال شائقین کی نظریں ان دونوں جوڑوں پر مرکوز ہیں۔

More

Comments
1000 characters